We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Looking For Something at vustudents.ning.com? Click Here to Search

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More

وا ہ ر ے بے حسی!
سڑک کنارے بوڑھا اور بڑھیا ایک ہاتھ میں لاٹھی اور دوسرے میں چھوٹی چھوٹی گٹھڑیاں بوسیدہ سے لباس میں چلتے جا رہے تھے۔ کچی سڑک پر چلتے ہوئے کبھی دھکا کھا کر گرنے لگتے تو ایک دوسرے کے سہارے پر پھر سنبھل جاتے۔ ایک دوسرے کو سہارا دیتے ہوئے گرتے سنبھلتے مسلسل چل رہے تھے۔ پھر انہیں بھوک نے ستایا تو ایک کھیت میں سایہ ڈھونڈ کر مختصر سے سامان سے روٹی کے چند ٹکڑے نکالے اور کھانے بیٹھ گئے۔ اپنی خستہ حالت دیکھ کر بڑھی اماں کی آنکھوں سے آنسو امڈ آئے۔ مگر کمزور جسم بوڑھے نے ان کا حوصلہ بڑھایا کہ روئیں نہیں بلکہ ہمت سے کام لیں، اور پھر وہ بھی خاموش ایک طرف کو تکنے لگا۔ شاید وہ بھی یہ سوچ رہا تھا کہ ہمت سے کام کیسے لیں اب تو سب کچھ ختم ہوگیا ہے۔
محمد اسلام اور ان کی شریک حیات خیراں کی شادی فیصل آباد کے ایک نواحی گاؤں میں بڑے دھوم دھام سے ہوئی۔ شادی کے بعد اللہ نے دونوں کو چاند جیسے چار بچوں سے نوازا۔ گھر میں ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں تھیں۔ محمد اسلام نے بیوی کے کہنے اور اپنی خواہشات سے مجبور ہوکر بڑے بیٹے اور بیٹی کو اسکول پڑھنے کے لیے چھوڑ آئے۔ پرائمری اور پھر ہائی کلاسوں کے بعد بچوں نے ضد کی کہ وہ اب شہر کے کالج یا پھر کسی اچھی سی یونیورسٹی میں اپنی تعلیم کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ تعلیم کا شوق دل میں لیے کسان اور مزدور محمد اسلام نے انہیں اجازت دی اور پھر خود باقی اولاد کے ساتھ مل کر سخت محنت مشقت کرتے ہوئے ان کی فیسوں اور بھاری اخراجات کو ادا کرنے لگے۔
رفتہ رفتہ وہ تعلیم مکمل کرنے لگے مگر محمد اسلام اور ان کی اہلیہ خیراں اب بہت بوڑھے ہوچکے تھے۔ اب ان میں سکت نہیں رہی تھی کہ وہ مزید محنت کر سکیں۔ اب تو دونوں بیمار بھی رہنے لگے تھے۔ دونوں بچوں کی تعلیم مکمل ہوگئی اور پھر ان کی شادیاں بھی کردی گئیں۔ چاروں کی شادیاں بھی محمد اسلام نے اپنی محنت سے کرائیں ۔ بیماری اس قدر بڑھ گئی تھی کہ اب مزید ان کے لیے گھر سے باہر جاکر کھیتوں میں کام کرنا بہت مشکل ہوگیا تھا۔ اس لیے اب چارپائی سے دل لگا بیٹھے تھے۔
دوسری جانب بچے جو کہ اب بڑے ہوکر کڑیل جوان ہوچکے تھے ان کو ماں اور باپ گراں گزرنے لگے تھے۔ جس کی وجہ سے اب ایک دوسرے پر اور دوسرا تیسرے پر ماں باپ کی خدمت کا حق جتانے لگا۔ یہ صورت حال ایسی تھی جس نے ان دونوں کو مزید پریشان کردیا، اور ایک وقت آیا کہ ان دونوں کو کوئی بھی اپنے گھر پر رکھنے کے لیے آمادہ نہیں تھا۔ نا چاہتے ہوئے بھی ان دونوں کو گھر سے جانا پڑا۔ محمد اسلام اور خیراں جو کہ اب بوڑھے ہوچکے تھے، لاٹھی ٹیکتے، گرتے پڑتے درخت کے سائے کے نیچے زندگی کے تلخیوں کا سامنا کر رہے تھے۔
مزدور طبقہ ماں باپ اپنے زندگی بھر کی کمائی اپنے بچوں پر نچھاور کر کے ان کے ہر سکھ کا خیال رکھتے ہیں مگر جب وہ بچے ناتواں سے توانا ہو جاتے ہیں تو پھر اس قسم کے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ لاہور کے ایک مخلوط میوزک شو میں یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات جلتی بجھتی لائٹوں میں رقص کناں تھے۔ عجیب صورت حال تھی کہ کون کس کو کہاں چھوڑ رہا ہے اور کیا کر رہا ہے، کسی کو اپنی اس حالت پر شاید کوئی اعتراض بھی نہیں تھا۔ میری آنکھوں کو یقین نہیں آرہا تھا کہ کیا یہ وہیں لوگ ہیں جن کے والدین نے اتنی مشقت اور مشکلات کے بعد ان کو پڑھنے کے لئے یہاں بھیجا تھا۔ میں سوچ رہا تھا کہ ہو نہ ہو بوڑھے محمد اسلام اور ان کی اہلیہ کو یوں گھر سے نکلنے پر مجبور شاید رقص و سرور کی ان مخلوط محافل میں آئے ثبوتوں کو مغربی ثقافت نے کیا ہے۔
وہاں بھی یہیں کچھ ہوتا ہے اور یہاں بھی اس طرح کے مناظر دیکھے جاتے ہیں، وہاں بھی کتوں کو پاس سلایا جاتا ہے جبکہ والدین اولڈ ہوم یا پھر سڑکوں پر نظر آتے ہیں تو یہاں بھی کچھ ایسا ہی نظر آنے لگا ہے۔ ہماری تہذیب، ہمارا کلچر اور ثقافت ہمیں والدین کی عزت کرنے کا حکم دیتی ہے۔ ہمارا مذہب ہمیں بد بخت قرار دیتا ہے کہ اگر ہمارے والدین بوڑھاپے میں پہنچ جائیں اور ہم ان کی خدمت کر کے جنت حاصل نہ کرپائیں۔ ماں کے قدموں کو جنت قرار دے دیا۔
میں نے یہ منظر کتنی با ردیکھا کہ جب شام کے سائے لمبے ہونے لگتے ہیں تو والدہ اکثر دروازے پر کھڑی اپنی اولاد کو خیر مقدم کر رہی ہوتیں ہیں۔ بے قرار سی بے چین سے ماں کے اکثر فون آتے ہیں کہ میرا بیٹا پانچ لیٹ ہوگیا ہے کہ کیا آپ کو معلوم ہے وہ کہاں ہے……؟ نمبر کیوں بند ہے…..؟ وغیرہ وغیرہ۔
مگر ایک طرف محمد اسلام اور خیراں ہیں جو اب بھیک مانگیں گے، رلتے رہیں گے اور در در بھٹکتے پھریں گے جبکہ دوسری جانب ان کی اولادیں جن کے نخرے پورے کرنے کے لئے انہوں نے ناجانے کتنے جتن کیے ہیں۔
اے بد بخت اولاد کیا تو اپنی ماں کی اس رات کو بھول گیا جب اس نے تمہیں پیدا کیا۔ درد کی وہ رات زندگی میں اس نے پہلے کبھی نہیں سہی تھی۔ جب پوری رات تیرے والد نے آنکھوں پر کاٹ کر اسپتال کی تنگ سی کرسی پر گزاری تھی۔ کیوں بھول گیا جب تو گرتا تھا تو تیرا والد وہ سب کچھ تیری ماں کو کہہ دیتا تھا جو اس نے آج تک نہیں کہا ہوتا کہ تم نے اس کو سنبھالا کیوں نہیں اور وہ تیری ماں کہ جو تڑپ جایا کرتی تھی اور خود کو برا بھلا کہنا شروع کردیتی تھی کہ میں نے ایسا کیوں کیا کہ میرے بچے کو تکلیف پہنچی۔
ہم سوچیں! کہیں ہم اپنے والدین کو تکلیف تو نہیں پہنچا رہے۔ ہم سے ہمارے والدین نا خوش ہیں۔ کہیں خیراں اور محمد اسلام ہمارے اپنے گھروں میں تو نہیں رہتے۔ بس تھوڑی سی توجہ کریں وہ اب بوڑھے ہوچکے ہیں۔ اب ان کی عقل کم سے کم تر ہوتی جارہی ہے۔ اب ان کی سوچ بچوں کی طرح ہورہی ہے، وہ اسی طرح ضد بھی کریں گے۔ وہ آپ کو تنگ بھی کریں گے مگر ان کے تنگ کرنے میں بھی ایک محبت ہوگی تو خدارا اپنے والدین کو وہ عزت دیں جو انہوں نے تمہیں پوری زندگی دی۔ اگر کہیں کوئی والدین سے غلطی ہوگئی ہے اور وہ بھولے سے کچھ کر بیٹھے ہیں تو اس رات کو یاد کر کے جب تو پیدا ہوا تھا وہ درد کی رات بھی تو تیرے والدین نے صرف تیری لیے کاٹی تھی۔ خود سے وعدہ کریں کہ ہم کبھی اپنے والدین کو محمد اسلام اور خیراں نہیں بننے دیں گے اور نہ ہی ہم ان کی بد بخت اولادوں کی جگہ پر خود کو لائیں گے۔

+ Click Here To Join also Our facebook study Group.

..How to Join Subject Study Groups & Get Helping Material?..


See Your Saved Posts Timeline

Views: 268

.

+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by ulfat hussain on January 21, 2016 at 10:50pm

Jazak Allah for sharing

Comment by + ! ! ! ! ! " Muskan on January 18, 2016 at 5:53am

Comment by شیراز on January 18, 2016 at 12:37am

wao great post,,,

Comment by + ! ! ! ! ! " Muskan on January 16, 2016 at 12:44pm

Ameen

Comment by مَلیکا ایمان on January 15, 2016 at 8:04pm

Allah hamein hadayat or naiki ki toufeeq day.Ameen.

Comment by + ! ! ! ! ! " Muskan on January 15, 2016 at 7:26am

Comment by +"Megha butt" on January 14, 2016 at 11:23pm

Latest Activity

Today Top Members 

© 2019   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service