We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Looking For Something at vustudents.ning.com? Click Here to Search

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More


Dear Students! Share your Assignments / GDBs / Quizzes files as you receive in your LMS, So it can be discussed/solved timely. Add Discussion

How to Add New Discussion in Study Group ? Step By Step Guide Click Here.

یہ مصور ہے تو بہت ہی امیر مگر ہے انتہائی بخیل اور کنجوس۔



چھوٹے سے گاؤں کا رہنے والا یہ بوڑھا مصور ایسے خوبصورت مناظر تخلیق کرتا کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے۔ اس مفلس گاؤں کے غریب غرباء تو بس یہی اور اتنا ہی جانتے تھے کہ باہر کے شہروں سے مالدار رئیس لوگ ہی آ کر اس مصور کی تصویریں خریدتے تھے اور بہ مصور بہت کماتا تھا۔

ایک دن گاؤں کا ایک مفلوک الحال آدمی اس مصور کے پاس گیا اور کہا؛ تو بڑے پیسے کماتا ہے، کیا ہی اچھا ہو کہ اپنے پیسوں سے کچھ اس گاؤں کے غریب لوگوں پر خرچ کر دیا کرے۔ اپنے گاؤں کے اس غریب قصائی کو ہی دیکھ، زیادہ مال متاب والا بھی نہیں مگر جب بھی گوشت بناتا ہے آدھے سے زیادہ تو غریبوں میں مفت ہی بانٹ دیتا ہے۔ مصور چپ کر کے سنتا رہا اور پھر خاموشی سے مسکرا دیا۔

یہ غریب آدمی غصے سے تلملاتا ہوا نکلا اور گاؤں بھر میں جا کر مشہور کر دیا کہ یہ مصور ہے تو بہت ہی امیر مگر ہے انتہائی بخیل اور کنجوس۔ گاؤں والے جو پہلے اس کے پاس رئیسوں کا آنا جانا لگے رہنے سے نالاں تھے اور بھی بدظن ہوتے گئے۔

کچھ عرصے کے بعد یہ بوڑھا مصور بیمار ہوا، لوگوں کی عدم توجہی کا تو پہلے ہی شکار تھا، تنہائی کی کسمپرسی میں مر گیا اور کسی کو کانوں کان خبر تک نا ہوئی۔

دن گزرتے گئے اور لوگوں نے محسوس کیا کہ جو قصائی پہلے کسی غریب آدمی کو گوشت دیئے بغیر نہیں جانے دیتا تھا اس نے آہستہ آہستہ لوگوں کو گوشت دینا بالکل ہی بند کر دیا تھا۔

جب لوگوں نے قصائی سے اس تبدیلی کا پوچھنا کیا تو اس نے کہا: گاؤں کا مصور اسے ہر مہینے پیسے لا کر دیتا تھا کہ میں گوشت بنا کر غریب لوگوں کو بانٹ دیا کروں، اس کے مرنے کے بعد جب تک اس کے پیسے چلے میں بانٹتا رہا اور جب اس کے پیسے ختم ہو گئے ہیں تو میں کہاں سے لا کر بانٹوں تمہیں یہ گوشت؟

قصہ مزیدار نہیں ہے، ہے ناں ☺
چلیئے ہم اسی سے ہی کچھ عبرت کا سامان نکالتے ہیں:

کچھ لوگ آپ کے بارے میں انتہائی بد گمانی اور بد ظنی کا شکار رہتے ہیں اور آپ چند لوگوں کیلئے زمزم سے دھلے پوتر اور طاہر ہوتے ہیں۔ آپ کی ذات کو نا ان لوگوں سے کوئی فائدہ پہنچنے والا ہے اور نا ہی ان لوگوں سے کوئی ضرر اور نقصاں۔

کسی بھی شخص کے بارے میں کبھی اس کی ظاہری بناوٹ اور حالت سے اندازے نا لگائیے، اس کے کئی باطنی اور چھپے ہوئے ایسے پہلو بھی ہو سکتے ہیں جنہیں جان کر آپ کی رائے قطعی بدل سکتی ہے۔

+ How to Follow the New Added Discussions at Your Mail Address?

+ How to Join Subject Study Groups & Get Helping Material?

+ How to become Top Reputation, Angels, Intellectual, Featured Members & Moderators?

+ VU Students Reserves The Right to Delete Your Profile, If?


See Your Saved Posts Timeline

Views: 151

.

+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

+ Click Here To Join (Our facebook study Group)

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by + !AℓωιиαMαhαм(MS) on May 29, 2016 at 2:35pm

very nice ...... agr hm dosron k bary may kud sy Andazy lgana chor dyn tu dunya sy bd-zani ktm ho jaye...............bcz boht sy log jaesy nazr aty hyn waesy ni hoty

© 2020   Created by +M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service

.