.... How to Find Your Subject Study Group & Join ....   .... Find Your Subject Study Group & Join ....  

We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Study Groups By Subject code Wise (Click Below on your university link & Join Your Subject Group)

[ + VU Study Groups Subject Code Wise ]  [ + COMSATS Virtual Campus Study Groups Subject Code Wise ]

Looking For Something at vustudents.ning.com? Search Here

ایک مرتبہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا بیمار ہوئیں

ایک مرتبہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا بیمار ہوئیں ان کا حال پوچھنے کیلئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے ،ایک صحابی عمران بن حصین جو کہ قریش کے سردار تھے وہ بھی ساتھ تھے ،دروازے پر جاکر پوچھا کہ بیٹی اندر آئوں میرے ساتھ ایک اور آدمی بھی ہے ،تو حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر میں اتنا کپڑا نہیں کہ میں پردہ کرسکوں چادر کوئی نہیں چہرہ چھپانے کیلئے.
ہمارے علم کے مطابق یہ کیسی بے بسی کی زندگی ہے ۔یہ بھی کوئی زندگی ہے کہ کپڑا کوئی نہ ہو ،حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے پیاری بیٹی جنت کی عورتوں کی سردار اور جنت کے سردار وں کی ماں ،اللہ کے شیر کی بیوی اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی اس حال میں ہے کہ گھر میں چادر پردے کو نہیں.
تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر مرحمت فرمائی کہ میری چادر سے پردہ کرلو ،آپ اندر تشریف لائے اور پوچھا بیٹی کیا حال ہے ،انہوں نے عرض کی اباجان بھوک بھی ہے اور بیماری کے علاج کے پیسے بھی نہیں.
تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گلے لگایا اور آپ بھی رونے لگے. اللہ اکبر! طائف میں پتھروں کی بارش میں رونا نہیں آیا اور یہاں رونا آیا، بیٹیوں کا غم کتنا رلادینے والا ہوتا ہے. آپﷺ نے فرمایا اے بیٹی غم نہ کر اس ذات کی قسم جس نے تیرے باپ کو نبی بنایا ہے آج تیسرا دن ہے میں نے بھی ایک لقمہ تک نہیں کھایا. تیرے گھر میں فاقہ تو تیرے باپ کے گھر میں بھی فاقہ ہے۔
یہ اُس نبی اور اس کی بیٹی کے گھر کی حالت ہے جسے اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا:کہ اگر آپ چاہیں تو سارے عرب کے پہاڑ کو سونا بنا دوں ، عرب کے پہاڑ مکہ اورمدینہ کے پہاڑ سونا بن جائیں ۔پھر یہ سونا بن کر کھڑے نہیں رہیں گے بلکہ آپ کے ساتھ چلیں گے۔
آپ کو توڑنے کی اور کاٹنے کی مشقت میں نہیں ڈالوں گا جتنا فرمائیں گے اتنا ہوکر سامنے آئیں گے ۔
اے بیٹی میں نے انکار کیا اللہ تعالیٰ نے فرمایا :پھر کیا چاہیے ؟میں نے عرض کیا :مجھے یہ چاہیے "اجوع یوما واشبع یوما" ایک دن بھوکا رہوں اور ایک دن کھانا کھائوں.

اے اُمت کے غریبو !اگر تمہیں روٹی نہیں ملی تو تمہارے نبی کو بھی کئی کئی دن روٹی نہ ملی ، تمہارے بیٹے کے علاج کیلئے پیسے نہیں مل رہے تو تمہارے نبی کی سب سے محبوب بیٹی کی دوا کیلئے بھی پیسے نہیں ملے تھے تمہارے بیٹوں کو پہننے کیلئے کپڑے نہیں مل رہے تو تمہارے نبی کی کی سب سے پیاری پیٹی کو بھی پردہ کرنے کیلئے کپڑے نہیں تھے ۔

اب یہاں ہماری عقل برباد ہوگئی اور ہم نے ان گاڑیوں اور کوٹھیوں کو عزت کا معیار بنالیا اگر یہی ہے تو پھر قارون سب سے بڑا عزت والا تھا ۔اس جیسا دولت والا شخص دنیا میں کوئی نہیں گزرا نہ آئندہ کوئی آے گا ۔اللہ نے خزانوں سمیت اس کو غرق کردیا.
آپ نے فرمایا :میرے رب نے تو کہا تھا کہ یہ پہاڑ سونا بنادوں تو میں نے کہا نہیں مجھے جب بھوک لگے گی تو میرے اللہ تجھے یاد کروں گا. تیرے سامنے آہ وزاری کروں گا اور جب کھانا کھاوں گا تو تیرا شکر ادا کروں گا اور تیری تعریف کروں گا ۔

Share This With Friends......


How to Find Your Subject Study Group & Join.

Find Your Subject Study Group & Join.

+ Click Here To Join also Our facebook study Group.


This Content Originally Published by a member of VU Students.

+ Prohibited Content On Site + Report a violation + Report an Issue

+ Safety Guidelines for New + Site FAQ & Rules + Safety Matters

+ Important for All Members Take a Look + Online Safety


Views: 160

See Your Saved Posts Timeline

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by +*✿άñίqά ғάţίмά✿* on June 21, 2016 at 1:11pm

JazakAllah HUMA MUGHAL

Comment by +*✿άñίqά ғάţίмά✿* on June 21, 2016 at 1:11pm

JazakAllah Pakeeza*>

Comment by Huma Mughal on June 20, 2016 at 10:48am

Subhan Allah nice post

Comment by +Pakeeza*(MSBA) on June 20, 2016 at 10:25am

Subhan Allah very nice.

Comment by +*✿άñίqά ғάţίмά✿* on June 16, 2016 at 10:29am
Comment by Mahdi on June 6, 2016 at 12:39pm

Donation

A quality education changes lives & start with you.

Forum Categorizes

Job's & Careers (Latest Jobs)

Admissions (Latest Admissons)

Scholarship (Latest Scholarships)

Internship (Latest Internships)

VU Subject Study Groups

Other Universities/Colleges/Schools Help

    ::::::::::: More Categorizes :::::::::::

Member of The Month

© 2018   Created by + M.TariK MaliC.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service