We have been working very hard since 2009 to facilitate in your learning Read More. We can't keep up without your support. Donate Now.

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More

روزے کا انعام

علی اپنے دادا جان کے پاس گیا اور ان سے پوچھا:

’’دادا جان! ہمارے سب سارے گھر والے کیوں خوش ہورہے ہیں؟‘‘

دادا جان نے اسے بتایا:’’بیٹا! یہ سب رمضان کے آنے پر خوش ہورہے ہیں۔ رمضان المبارک میں ہم سب مل کر روزے رکھیں گے اور اﷲ تعالیٰ ہمیں اس کا اجر دے گا۔‘‘

علی نے کہا:’’اچھا دادا جان! پھر تو میں بھی روزے رکھوں گا۔‘‘

’’ہاں بیٹا، ضرور رکھنا۔‘‘ دادا جان نے علی کے سر پر ہاتھ پھیرتے ہوئے کہا تو وہ بھی مسکرادیا۔

صبح سحری کے وقت امی نے سب گھر والوں کو جگادیا۔ سب کی آوازیں سن کر علی کی بھی آنکھ کھل گئی اور سب نے ایک ساتھ ایک دسترخوان پر بیٹھ کر سحری کی۔ جب سحری کا وقت ختم ہونے کا اعلان ہوگیا تو علی اپنے ابو کے ساتھ نماز فجر پڑھنے مسجد میں چلا گیا۔

اس روز جب علی اسکول گیا تو ٹیچر نے سب بچوں سے مخاطب ہوکر کہا:’’بچو! آج رمضان کا پہلا روزہ ہے؟ یہ بتاؤ کہ کس کس بچے نے روزہ رکھا ہے۔‘‘

علی نے اپنا ہاتھ کھڑاکیا تو ٹیچر بہت خوش ہوئیں اور علی کو شاباش دی۔ آج علی بہت خوش تھا، کیوں کہ اس نے پہلی بار روزہ رکھا تھا۔ دوپہر کے وقت اسے بھوک نے بہت ستایا، مگر پھر اسے دادا جان کی نصیحت یاد آگئی کہ اﷲ تعالیٰ ہمیں اس کا اجر دے گا۔ شام کو امی نے افطاری کے لیے بہت مزے مزے کی چیزیں تیار کی تھیں۔ جب روزہ کھلنے کا وقت ہوا تو علی نے سب کے ساتھ مل کر روزہ افطار کیا اور علی کو سب گھر والوں نے شاباش دی ،کیونکہ علی نے بڑی توجہ اور خلوص کے ساتھ اپنا روزہ پورا کیا تھا۔ افطار کے بعد دادا جان، علی کو صحن میں لے آئے جہاں ایک سائیکل کھڑی تھی۔

اس وقت انہوں نے علی کو بتایا کہ انھوں نے وہ سائیکل علی کے لیے خریدی ہے۔ علی سائیکل کا تحفہ پاکر خوشی سے اچھل پڑا۔ دادا جان نے اس سے کہا:’’بیٹا! تم نے اﷲ تعالیٰ کی رضا کے لیے روزہ رکھا تو یہ تمہارے روزے کا انعام ہے ۔ ایک انعام میں نے تمہیں دیا ہے اور ایک اﷲ تعالیٰ تمہیں روز قیامت دے گا۔‘‘


+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

+ Click Here To Join (Our facebook study Group)


Views: 103

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Looking For Something? Search Here

Latest Activity

Zohaib Hassan updated their profile
1 hour ago
Mani Siddiqui BS VIII posted discussions
1 hour ago
Mani Siddiqui BS VIII posted a status
"کسی بھی روز مجھے دل سزا سنا دے گا میں خواہشوں کا بہت قتلِ عام کرتا ہوں ,,,!!"
3 hours ago
ღ*`* Mute Kuri *`*ღ liked Ellen Shades's blog post One Lesson Book - The Graphic Design
3 hours ago
Mani Siddiqui BS VIII replied to Mani Siddiqui BS VIII's discussion Ms or Certifications !!!!
5 hours ago
Zohaib Hassan posted a discussion
5 hours ago
Laila kabeer posted a discussion
6 hours ago
Zohaib Hassan replied to Bakhtawar khan's discussion <<<<<hann g>>>>>>>>
6 hours ago

HELP SUPPORT

This is a member-supported website. Your contribution is greatly appreciated!

© 2020   Created by +M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service

.