We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Looking For Something at vustudents.ning.com? Click Here to Search

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More

انعام یافتہ لوگوں کا راستہ

بسم الله الرحمن الرحیم
سب طرح کی تعریفیں الله تعالیٰ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے . الله اکیلا ساری کائنات کا خالق اور مالک ہے . الله بے نیاز ہے .سب الله کے محتاج ہیں . الله کی برابری کا کوئی نہیں ہے اور درود و سلام ہو الله کے تمام رسولوں پر امابعد کہ بہترین بات اللہ کی کتاب ہے اور بہترین سیرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سیرت ہے اور سارے کاموں میں بدترین کام نئے نئے طریقے ہیں (یعنی دین کے نام سے نئے طریقے جاری کرنا) اور ہر بدعت گمراہی ہے .
قارئین ! جیسا کہ آپ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ آج ہر طرف فرقہ واریت پھیلی ہوئی ہے اور ہر فرقہ اپنے خود ساختہ یا باپ دادا کے بناۓ مذھب کی دعوت دے رہا ہے . قارئین! آج کے اس فتنوں کے دور میں ہمیں ضرورت ہے کہ تحقیق کریں اور ان فرقوں سے دور رہیں . مجھے صحیح مسلم کی حدیث کے یہ الفاظ یاد آ گئے جس میں حذیفہ بن الیمان نے الله کے رسول سے فرمایا تھا "فَقُلْتُ هَلْ بَعْدَ ذَلِکَ الْخَيْرِ مِنْ شَرٍّ
اس پر اللہ کے رسول نے فرمایا
قَالَ نَعَمْ دُعَاةٌ عَلَی أَبْوَابِ جَهَنَّمَ مَنْ أَجَابَهُمْ إِلَيْهَا قَذَفُوهُ فِيهَا فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ صِفْهُمْ لَنَا قَالَ نَعَمْ قَوْمٌ مِنْ جِلْدَتِنَا وَيَتَکَلَّمُونَ بِأَلْسِنَتِنَا قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَمَا تَرَی إِنْ أَدْرَکَنِي ذَلِکَ قَالَ تَلْزَمُ جَمَاعَةَ الْمُسْلِمِينَ وَإِمَامَهُمْ فَقُلْتُ فَإِنْ لَمْ تَکُنْ لَهُمْ جَمَاعَةٌ وَلَا إِمَامٌ قَالَ فَاعْتَزِلْ تِلْکَ الْفِرَقَ کُلَّهَا وَلَوْ أَنْ تَعَضَّ عَلَی أَصْلِ شَجَرَةٍ حَتَّی يُدْرِکَکَ الْمَوْتُ وَأَنْتَ عَلَی ذَلِکَ
صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 287
اس کا ترجمہ بھی لکھ دیا جاۓ تاکہ بات سمجھ آ جاۓ .حذیفہ بن الیمان کہتے ہیں : میں نے عرض کیا ،کیا اس خیر کے بعد کوئی برائی ہوگی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہاں جہنم کے دروازوں پر کھڑے ہو کر جہنم کی طرف بلایا جائے گا جس نے ان کی دعوت کو قبول کرلیا وہ اسے جہنم میں ڈال دیں گے میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے لئے ان کی صفت بیان فرما دیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہاں وہ ایسی قوم ہوگی جو ہمارے رنگ جیسی ہوگی اور ہماری زبان میں ہی گفتگو کرے گی میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اگر یہ مجھے ملے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا حکم فرماتے ہیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جماعت المسلمین کو اور ان کے امام کو لازم کرلینا میں نے عرض کیا اگر نہ جماعت المسلمین ہو نہ کوئی امام۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا پھر ان تمام فرقوں سے علیحدہ ہوجانا اگرچہ تجھے موت کے آنے تک درخت کی جڑوں کو کاٹنا پڑے تو اسی حالت میں موت کے سپرد ہوجائے۔

ان الفاظ کو سمجھیں !جو بھی الله تعالیٰ کی نازل کردہ شریعت کے علاوہ کسی چیز کی دعوت دیتا ہے تو وہ جہنم کی دعوت دیتا ہے .
قارئین ! آج ہر فرقہ اپنے مذھب کی دعوت دے رہا ہے جو اس نے اپنے پاس سے یا اپنے باپ دادا سے لیا ہے . یہ فرقے یہود و نصاریٰ کی طرح ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ اپنے باطل خود ساختہ مذاہب کو ثابت کرنے کے لئے جس حد تک جانا پڑے جائیں . انہی میں مقلدین کی آج میں بات کرنا چاہتا ہوں لیکن میرا موضوع آج تقلید نہیں ہے البتہ تقلید کو ثابت کرنے کے لئے قرآن کی آیات کا مطلب بدلنے والوں کی آج میں چھترول کرنا چاہتا ہوں . قارئین ! جیسا کہ ہر نماز پڑھنے والا شخص یہ جانتا ہے کہ سورة الفاتحة نماز کا لازمی جز ہے .
اس سورة میں ہم الله تعالیٰ سے ایک یہ دعا بھی کرتے ہیں "اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَـقِيْمَ
(اے رب ہمارے ! ) ہمیں ہدایت بخش سیدھی راہ کی۔
صِرَاطَ الَّذِيْنَ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ
راہ ان لوگوں کی جن پر تیرا انعام ہوا
سورة الفاتحة
قارئین ! مقلدین نے کم علم لوگوں کو دھوکا دینے کے لئے اس آیت ، جس کا ترجمہ ہے کہ : راہ ان لوگوں کی جن پر تیرا انعام ہوا " اس کو اپنے پیشواؤں کی تقلید پر لگا کر بے علم لوگوں کو گمراہ کرنا شروع کر دیا ہے کہ نیک لوگوں کے راستے کا یہ مطلب ہے . لیکن قارئین ! اس آیت کی وضاحت خود قرآن نے کر دی ہے . الله تعالیٰ نے انعام یافتہ لوگوں کا راستہ بتا دیا ہوا ہے . الله تعالیٰ فرماتا ہے : ثُمَّ اِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهٗ
’ پھر ہمارے ہی ذمے ہے اس کو واضح کردینا بھی۔ ‘
سورة القيامة آیت 19

انعام یافتہ لوگوں کا راستہ الله تعالیٰ نے کچھ اس طرح بیان کیا ہے .الله تعالیٰ فرماتا ہے: "وَمَنْ يُّطِعِ اللّٰهَ وَالرَّسُوْلَ فَاُولٰۗىِٕكَ مَعَ الَّذِيْنَ اَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَيْهِمْ مِّنَ النَّبِيّٖنَ وَالصِّدِّيْقِيْنَ وَالشُّهَدَاۗءِ وَالصّٰلِحِيْنَ ۚ وَحَسُنَ اُولٰۗىِٕكَ رَفِيْقًا
اور جو کوئی اطاعت کرے گا اللہ کی اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ‘ کی تو یہ وہ لوگ ہوں گے جنہیں معیت حاصل ہوگی ان کی جن پر اللہ کا انعام ‘ ہوا یعنی انبیاء کرام ‘ صدیقین ‘ شہداء اور صالحین اور کیا ہی اچھے ہیں یہ لوگ رفاقت کے لیے
سورة النساء آیت 69
تو انعام یافتہ لوگوں کا راستہ، الله اور اس کے رسول کی فرمابرداری ہے . اس آیت سے ایک اور بات پتا چلی کہ جو لوگ الله اور رسول کی اطاعت کریں گے صرف وہ ہی انعام یافتہ لوگوں کے ساتھ ہوں گے . یہاں پر واضح ہو گیا کہ انعام یافتہ لوگوں کے راستے پر چلنا ہے یعنی جس طرح انہوں نے تحقیق کی اور الله تعالیٰ کے فرمابردار ہو گئے اسی طرح ہمیں بھی الله تعالیٰ کا فرمابردار بننا ہے اور الله کے حکم کے مطابق الله اور اس کے رسول کی اطاعت کرنی ہے یعنی قرآن اور احادیث نبوی کی اطاعت .لہذا پتا یہ چلا کہ تقلید (جو کہ کسی غیر نبی انسان کی بات کو بغیر دلیل ماننے کو کہتے ہیں جیسا کہ لغت میں یہ بات موجود ہے ) باطل ہے . یعنی ہمیں صرف الله تعالیٰ کی نازل کردہ شریعت جو کہ قرآن اور احادیث نبوی ہے اس کی اطاعت کرنی ہے . الله تعالیٰ سے دعا ہے کہ الله تعالیٰ ہمیں آج کے دور کے فتنوں سے محفوظ فرماۓ اور ہمیں اسلام پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرماۓ آمین.

+ Click Here To Join also Our facebook study Group.

+ How to Join Subject Study Groups & Get Helping Material?

+ How to become Top Reputation, Angels, Intellectual, Featured Members & Moderators?


See Your Saved Posts Timeline

Views: 124

.

+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Latest Activity

M +S +K posted a status
"Main To Shb E Zulmt Main Khony K Liy Utra Hon Khud Ko Kho K Main Tera Hony K Liy Utra Hon"
3 minutes ago
M +S +K posted a status
"کیا بچوں سی ضد سے آگے زمانہ چلے گا کیا لڑنے جھگڑنے سے اپنا گھرانہ چلے گا"
5 minutes ago
M +S +K posted a status
"اتنا بھی کیا بھروسہ غیر کی زبان پر دھیان کیوں نہیں دھرتے ھمارے بیان پر"
5 minutes ago
+ M.Tariq Malik replied to + ѕιℓєиzισ's discussion So much for privacy...
25 minutes ago
+ M.Tariq Malik replied to +++STUDENT+++'s discussion Tara karm ki
26 minutes ago
+++STUDENT+++ added a discussion to the group CS401 Computer Architecture and Assembly Language Programming
27 minutes ago
+ M.Tariq Malik replied to +++STUDENT+++'s discussion Allah ka zikr
28 minutes ago
+ M.Tariq Malik's 44 discussions were featured
29 minutes ago

© 2019   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service