Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

We non-commercial site working hard since 2009 to facilitate learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.


عورت کا پردہ... 
بچپن میں کزن نے چھیڑا .. ماں نے سمجھایا پردہ رکھو بھائی ہے بھائی ہے .. ماموں کا بیٹا ہے . چچا زاد ہے .
کچھ سال گزرے تو سکول کالج کے رستے میں کھڑے لڑکوں نے آوازے کسے .. ماں کو شکایت کی تو ماں نے کہا پردہ رکھو .. بھائیوں کو پتا لگا تو ایسا نہ ہو غیرت میں کوئی مسئلہ بن جائے . پردہ رکھو ..
اگر باپ بھائی تک بات چلی بھی گئی تو گلی کے نکڑ پر کھڑے مجنوں تو غائب ہوئے یا نہیں لڑکی ضرور پردے کے نام پر گھر میں بٹھا دی جائے گی . تعلیم سے ہاتھ دھوئے گی . کسی کے جرم کی قیمت اپنی تعلیم اور کیریئر سے محرومی کی صورت میں
چکا ئے گی .
پھر اگر تعلیمی سلسلہ بحال رہا تب بھی خدا جانے کتنے پردوں کی امانت کا بوجھ اٹھائے تعلیم جاری رکھے گی ..
شادی ہو گی تو میکے کے مان سلامت رکھنے کے لئے ادھر کے پردے رکھے گی اور میکے میں سسرال کی عزت بنانے کے لئے سسرالیوں کے پردے رکھتی رہے گی ..
چند سال بعد شوہر کہیں متوجہ ہو جائے گا تو میکے اور سسرال کے ساتھ ساتھ معاشرے میں اپنی وقعت بنائے رکھنے کے لئے شوہر کے پردے رکھے گی .. کام زیادہ تھا . اوور ٹائم کر رہے تھے میٹنگ تھی ایک مسکراہٹ کے ساتھ سارے پردے سنبھال سنبھال کر رکھتی عورت کبھی جب اپنی زات کے اندر جھانکتی ہے تو تہہ در تہہ پردہ بن چکی ہوتی ہے ..
حق کے لئے آواز اٹھائے تو مار کھائے .. نہ اٹھائے تو حق گوائے .. مار کھا کر زخم چھپاتی عورت .. نیل پر ہنس کر گر '' گئ تھی'' کہتی عورت .. پردے دار عورت پردہ شعار عورت
دوسروں کے پردے رکھتی رکھتی اپنے آپ سے پردے رکھنے لگتی ہے . دوسروں سے زیادہ خود کو فریب دے رہی ہوتی ہے. . یہ سب حقیقت سے فرار ہے .. اگر پردے نہ رکھے تو ایک ایک کر کے ہر رشتہ کھو دے .. زندہ نہ رہ پائے..
اور صرف عورت ہی رشتے نہ کھوئے اس کا شوہر اور بچے بھی رشتوں سے محروم ہو جائیں
یہ جو جوائنٹ فیملی کو اکثر مرد فخر سے اپنی کامیابی سمجھتے ہیں کہ عورتوں کے آپس کے اختلافات کے باوجود ہم بھائی اکٹھے رہ رہے ہیں . دراصل اس کی بنیاد اس جوائنٹ فیملی کی ایک ایک عورت کے سنبھال کر رکھے پردوں نے فراہم کی ہوتی ہے .. کوئی ایک عورت اپنے زباں کے تالے کھول دے تو خاندان کا شیرازہ بکھر جائے .. اور مرد کی گردن کا سریا ہمیشہ کے لیے ٹیڑھا ہو جائے ۔ ۔ ۔
سادہ سی تحریر ہے مگر سوچنے لائق ہے کہ ہم جتنی تلقین اپنی بہن بیٹی کو پردے میں رکھنے کی کرتے ہیں اگر اس کا دس فیصد بھی اپنے بھائی بیٹے کو نگاہ نیچی رکھنے کی کریں تو اتنا بگاڑ پیدا نہ ہو۔ اللہ پاک نے جس آیت میں عورت کے پردے کا حکم دیا ہے اسی آیت میں پہلے مرد کو نگاہ نیچی رکھنے کا حکم ہوا ہے۔ اور ہم آیت کے ایک حصے کو ہی عمل پیرا دیکھنا چاہتے ہیں۔ دوسرے پہ کب توجہ دیں گے؟

Views: 309

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by Minaal on January 23, 2018 at 7:36pm

exactly.......

agreed

Comment by +!꧁Spoken English꧂!+ on May 12, 2017 at 9:51am

Right

Comment by nOOr sAhir on January 19, 2017 at 10:54pm

Looking For Something? Search Below

VIP Member Badge & Others

How to Get This Badge at Your Profile DP

------------------------------------

Management: Admins ::: Moderators

Other Awards Badges List Moderators Group

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service