We have been working very hard since 2009 to facilitate in learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More

ایک دلچسپ بات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جب کبھی زکام ہو تو کیسا عجیب محسوس ہوتا ہے؟
انسان نہ صحتمند ہوتا ہے اور نہ بیماروں میں گردانا جاتا ہے۔
لیکن کبھی میں نے اور آپ نے سوچا کہ یہ کتنی بڑی نعمت ہے؟
گرمیوں میں زکام ہوا ،مزے مزے کے ٹھنڈے ٹھار جوس پی کر ۔
اب زکام کا مطلب ہوا کہ جسم میں ٹھنڈک زیادہ ہوگئی ہے۔ کچھ ٹھنڈی چیزیں کم کی جائیں ،کھجور کھالیں تو وہ بھی فائدہ مند،مصالح کا کام دے گی۔
اگر زکام نہ ہوتا تو ہم ٹھنڈی چیزیں کھاتے رہتے اور نمونیا ہوجاتا ،جو زیادہ بگڑ جائے تو موت بھی واقع ہوسکتی ہے ۔ یعنی زکام رحمت ہوا ۔ انسان نے کچھ تکلیف تو اُٹھائی لیکن بڑی تکلیف سے بچالیا گیا
اسی طرح گرمیوں میں پسینہ آتا ہے، انسان تنگ پڑ جاتا ہے کہ ایک تو پسینے کی الجھن الگ اور ساتھ بدبو الگ۔ لیکن یہ بھی رحمت ہے۔۔۔ کیسے؟
جسم کا درجۂ حرارت بڑھنے لگا تو ہمارے اختیار کے بغیر پسینہ بہنے لگا جس نے جسم کو ٹھنڈا کرنا شروع کردیادوسرا جسم کے لئے الارم بج گیا
کہ جسم کی برداشت سے گرمی زیادہ ہے،کچھ تدارک کیا جائےاگر پسینہ نہ ہوتا تو جسم گرم ہوتا جاتا اور پھر اس کا انجام بھی موت ہے۔
اللہ تعالیٰ نے ہماری مرضی اور ہمارے کسب کے بغیر کیسی کیسی نعمتیں عطا کیں جن کا ہمیں ادراک بھی نہیں۔
اسی طرح یہ بیماریاں،یہ تکالیف،یہ دکھ،یہ درد،یہ غم،یہ آزمائشیں سب علامات ہیں
کہ اللہ کی طرف رجوع کرلو،اللہ کی طرف منہ موڑ لو،اللہ کے ہوجاؤ،اللہ کو راضی کرلو،اللہ سے دوستی کرلو،اللہ کے مقرب بن جاؤ۔
اگر یہ علامات نہ آئیں تو انسان اپنی دنیاوی ڈگر پر چلتا رہے،اورایسی علامات نہ آنے کو "استدراج" کہا جاتا ہے یعنی ڈھیل ۔۔ بس پھر ایک دفعہ ہی ہلاکت ہوتی ہے۔ اللہ محفوظ فرمائے ۔
بات یہ ہورہی تھی کہ 
ان علامات سے تنگ بھی آئیں گے،تکلیف بھی ہوگی لیکن یہ دائمی تکالیف سے بچانے والی ہیں ۔ جس طرح زکام اور پسینہ بہنا بڑی بیماریوں اور موت سے بچانے والی ہیں 
اسی طرح یہ دنیاوی تکالیف اخروی ہلاکت سے بچانے والی ہیں۔
جب گاڑی کی سوئی ٹمپريچر زيادہ ظاہر کرے تو فوراً ریڈیئیٹر میں پانی ڈالا جاتا ہے،پھر بھی صحیح نہ ہو تو فوراً ورکشاپ لے جایا جاتا ہے تاکہ بڑے مسئلے یا بڑے خرچے سے بچا جا سکے، اسی طرح جب یہ تکالیف آئیں تو توبہ کا پانی ڈالیں،ندامت کے آنسو بہائیں،دعا کی" دوا" لیں،صدقہ کا سہارا لیں،دو نفل حاجت پڑھیں،صالحین کے پاس جائیں،ان سے دعا کروائیں . اور ساتھ ساتھ خوش بھی ہوں کہ آپ استدراج سے بچ گئے،یہ علامات ظاہر ہوگئیں اور آپ کورجوع الی اللہ کی توفیق ہوگئی۔
ہے نا دلچسپ بات؟؟؟ الحمد للہ


+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

+ Click Here To Join (Our facebook study Group)


Views: 209

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by ulfat hussain on September 7, 2016 at 11:23pm

Mashallah

Jazak Allah

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service

.