We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Looking For Something at vustudents.ning.com? Click Here to Search

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More

خاندانی آدمی کی پہچان کا طریقہ

خاندانی آدمی کی پہچان کا طریقہ

ایک بادشاہ کے دربار میں ایک اجنبی ،نوکری کی طلب کے لئے حاضر ہوا، قابلیت پوچھی گئی تو اس نے کہا،سیاسی ہوں۔(عربی میںسیاسی،افہام و تفہیم سے مسئلہ حل کرنے والے معاملہ فہم کو کہتے ہیں) بادشاہ کے پاس سیاست دانوں کی بھرمار تھی، اسے خاص ” گھوڑوں کے اصطبل کا انچارج ” بنا لیا جو حال ہی میں فوت ہو چکا تھا۔۔جاری ہے۔

چند دن بعد بادشاہ نے اس سے اپنے سب سے مہنگے اور عزیز گھوڑے کے متعلق دریافت کیا،اس نے کہا ”نسلی نہیں ہے”بادشاہ کو تعجب ہوا اس نے جنگل سے سائیس کو بلاکر دریافت کیا،اس نے بتایا، گھوڑا نسلی ہے لیکن اس کی پیدائش پر اس کی ماں مر گئی تھی، یہ ایک گائے کا دودھ پی کر اس کے ساتھ پلا ہے۔ مسؤل کو بلایا گیا، تم کو کیسے پتا چلا، اصیل نہیں ہے۔۔۔؟ اس نے کہا، جب یہ گھاس کھاتا ہے تو گائیوں کی طرح سر نیچے کر کے ،جبکہ نسلی گھوڑا گھاس منہ میں لیکر سر اٹھا لیتا ہے۔ بادشاہ اس کی فراست سے بہت متاثر ہوا، مسؤل کے گھر اناج،گھی،بھنے دنبے،اور پرندوں کا اعلیٰ گوشت بطور انعام بھجوایا۔ اس کے ساتھ ساتھ اسے ملکہ کے محل میں تعینات کر دیا-چند دنوں بعد بادشاہ نے مصاحب سے بیگم کے بارے رائے مانگی،اس نے کہا.طور و اطوار تو ملکہ جیسے ہیں لیکن ”شہزادی نہیں ہے، بادشاہ کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی،۔جاری ہے۔

loading...

حواس بحال کئے، ساس کو بلاوا بھیجا، معاملہ اس کے گوش گزار کیا اس نے کہا، حقیقت یہ ہے تمہارے باپ نے میرے خاوند سے ہماری بیٹی کی پیدائش پر ہی رشتہ مانگ لیا تھا، لیکن ہماری بیٹی 6 ماہ ہی میں فوت ہو گئی تھی، چنانچہ ہم نے تمہاری بادشاہت سے قریبی تعلقات قائم کرنے کے لئے کسی کی بچی کو اپنی بیٹی بنا لیا۔ بادشاہ نے مصاحب سے دریافت کیا، ”تم کو کیسے علم ہوا،”اس نے کہا، اس کا ”خادموں کے ساتھ سلوک” جاہلوں سے بدتر ہے، بادشاہ اس کی فراست سے خاصا متاثر ہوا، ”بہت سا اناج، بھیڑ بکریاں” بطور انعام دیں۔ ساتھ ہی اسے اپنے دربار میں متعین کر دیا -کچھ وقت گزرا”مصاحب کو بلایا””اپنے بارے دریافت کیا،” مصاحب نے کہا، جان کی امان بادشاہ نے وعدہ کیا، اس نے کہا:”نہ تو تم بادشاہ زادے ہو نہ تمہارا چلن بادشاہوں والا ہے”بادشاہ کو تاؤ آیا، مگر جان کی امان دے چکا تھا،سیدھا والدہ کے محل پہنچا، ”والدہ نے کہا یہ سچ ہے”تم ایک چرواہے کے بیٹے ہو،ہماری اولاد نہیں تھی تو تمہیں لے کر پالا۔ بادشاہ نے مصاحب کو بلایا پوچھا، بتا”تجھے کیسے علم ہوا”۔۔۔؟اس نے کہا”بادشاہ” جب کسی کو ”انعام و اکرام” دیا کرتے ہیں۔جاری ہے۔

تو ”ہیرے موتی، جواہرات” کی شکل میں دیتے ہیں۔ لیکن آپ ”بھیڑ، بکریاں، کھانے پینے کی چیزیں” عنایت کرتے ہیں”یہ اسلوب بادشاہ زادے کا نہیں ”کسی چرواہے کے بیٹے کا ہی ہو سکتا ہے۔عادتیں نسلوں کا پتہ دیتی ہیں۔۔۔ ’’عادات، اخلاق اور طرز عمل۔۔۔ خون اور نسل دونوں کی پہچان کرا دیتے ہیں‘‘-

+ Click Here To Join also Our facebook study Group.

+ How to Join Subject Study Groups & Get Helping Material?

+ How to become Top Reputation, Angels, Intellectual, Featured Members & Moderators?


See Your Saved Posts Timeline

Views: 175

.

+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by ᒪᗩᗪKı ᗷəᗩᑌTıᑭᕼᑌᒪ on April 23, 2018 at 8:34pm

hmmmmmmm nice

Comment by ϝ ι ყ α on April 23, 2018 at 4:28pm

suprbbb

Comment by Muhammad Bilal on April 22, 2018 at 12:35pm

nice

© 2019   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service