We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Looking For Something at vustudents.ning.com? Click Here to Search

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More


Dear Students! Share your Assignments / GDBs / Quizzes files as you receive in your LMS, So it can be discussed/solved timely. Add Discussion

How to Add New Discussion in Study Group ? Step By Step Guide Click Here.

آپ سے ایک سوال پوچھنا ہے؟

آپ سے ایک سوال پوچھنا ہے؟ میں گھر کی طرف قدم بڑھا رہا تھا اچانک ایک آواز سماعت سے ٹکرائی،میں رکا پیچھے مڑ کر دیکھا ایک اکیس بائیس سال کا نوجوان تھا، جی!بتائیں کیا بات ہے؟ میں رک گیا اور اس کی طرف متوجہ ہو کر پوچھا۔ اگر سوال کروں تو بُرا تو محسوس نہیں کریں گے؟ اس نوجوان نے مزید قریب ہو کر پوچھا نہیں بالکل نہیں آپ پوچھیں،اگر جواب آتا ہوا ضرور دوں گا ورنہ کسی سے پوچھ کر بتا دوں گا،میں نے اسے اعتماد میں لیا کیونکہ میں چاہتا تھا کہ اسے جہاں تک ہوسکے رہنمائی دوں۔ میں کیسے پتہ چلا سکتا ہوں کہ اللہ میرے قریب ہے؟اس نے قدرے دھیمے لہجے میں پوچھا، اگر آپ کچھ وضاحت کریں تو شاید بات میں سمجھ سکوں،میں اسے کریدنا چاہتا تھا دیکھیں ناں،میں نماز جہاں تک ہوسکے پڑھتا ہوں،روزے بھی رکھتا ہوں اور صدقہ بھی اکثر دیتا ہوں مجھے نہیں یاد پڑتا کہ کسی مانگنے والے کو جھڑکا ہو،بعض اوقات تو اللہ کو یاد کرتے ہوئے آنکھیں بھی نم ہو جاتی ہیں مگر۔۔۔۔۔۔ وہ خاموش ہوا اور پھر گویا ہوا، مگر پتہ نہیں ،یوں لگتا ہے کہ جیسے اللہ ناراض ہے،اللہ میری سنتا نہیں،یوں لگتا ہے میرے اعمال بس کھوکھلے ہو چکیں ہیں ،میں جتنا آگے جاتا ہوں تو یوں لگتا ہے کہ اتنا ہی پیچھے آرہا ہوں،میں بہت پریشان ہوں،اور یہ پریشانی اب عبادات میں بھی خلل ڈال رہی ہیں۔۔ میں غور سے آنکھیں نیچی کرکے باتیں سن رہا تھا کہ اچانک،یوں لگا یہ نوجوان اندر سے بُری طرح ٹوٹ چکا تھا،میں نے ایک سوال کیا۔ اچھا مجھے یہ بتاؤ خلل کیسا؟ بس یہی ، کہ خیال آتا ہے کہ اب عبادت کرنے کا کیا فائدہ،اب دعائیں مانگنے کا کیا فائدہ،یہ خیالات اب عبادت کرنے میں خلل ڈالتے ہیں، اس نے وضاحت کی، میں نے بات شروع کی، بھئی! ایک بات تو آپ سمجھتے ہو ناں؟ کہ چور اُسی جگہ جاتا ہے جہاں دولت ہوتی ہے، جی ایسا ہی ہے،اس نے جوا ب دیا میں مخاطب ہوا، تو سمجھو !کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے دل میں ایمان ہے ،شیطان اسی کے دل پر حملہ کرتا ہے اور اسی کو بہکاتا ہے جس کے دل میں ایمان کی رمق بھی ہو، اب آپ کا اگلا سوال کہ اللہ کی قربت کا کیسے پتہ چلے گا، تو بھئی! یہ مت دیکھو اللہ رب العزت کتنا قریب ہے بلکہ یہ دیکھو ہم کتنے قریب ہیں، جتنا ہم اللہ رب العزت کے قریب ہوں گے وہ ذات بھی اسی طرح ہمارے قریب ہوگی اور اس ذات کی عبادت ہی اس کے قرب کا احساس ہے، تو آپ کا نماز پڑھنا،روزہ رکھنا اور اس سے مانگنا یہ اس کے قرب کی نشانی ہے،یاد رکھیں جب اللہ ناراض ہوتا ہے تو سب سے پہلے عبادات سے غافل کر دیتا ہے،اپنے سامنے جھکنے سے غافل کر دیتا ہے،آپ خود دیکھیں جب آپ نماز کے لیے جارہے ہوں تو کتنے لوگ اپنے دنیاوی کاموں میں لگے ہوں گے ،تو سوچیں اس رب نے آپ کو ہی کیوں چُنا؟۔کیونکہ کیونکہ وہ آپ کے قریب ہے،اسے ہماری عبادات کی ضرورت نہیں بلکہ ضرورت تو ہمیں اس ذات کی عبادت کی ہے، میں نے بات مکمل کی،اور آخر میں ایک سوال پوچھا دیکھو اگر تم اپنی ماں کا کہا مانو گے تو کیا خیال ہے اس کی محبت کم ہوگی یا زیادہ؟ ظاہر ہی محبت زیادہ ہوگی،اس نے فوراً جواب دیا، تو میرے بھائی وہ اللہ رب العزت تو ستر ماؤں جتنا پیار لیے ہوئے ہیں تو وہ ذات کسیے دور ہوگی؟ میں خاموش ہوا،اچانک دیکھا وہ نوجوان سلام کرکے دوبارہ مسجد کی طرف چل پڑا۔۔

+ How to Follow the New Added Discussions at Your Mail Address?

+ How to Join Subject Study Groups & Get Helping Material?

+ How to become Top Reputation, Angels, Intellectual, Featured Members & Moderators?

+ VU Students Reserves The Right to Delete Your Profile, If?


See Your Saved Posts Timeline

Views: 189

.

+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

+ Click Here To Join (Our facebook study Group)

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by ♦_"Tooba"_♦ on March 9, 2019 at 5:39pm

nice sharing....

Comment by + ! ! ! ! ! Dîxîě Dûsť꧂ on March 1, 2019 at 7:10am

Mashallah......asyy loog nayab huty h

Comment by Sana Sunny ツ on February 25, 2019 at 5:51pm

Allah say ziyada or kon ppiyar kray ga ??

Comment by ϝ ι ყ α on February 20, 2019 at 12:34pm

GREAT post.........!!

Comment by + ! ❤INNOCENT❤ on February 1, 2019 at 1:20pm

nice sharing

© 2020   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service

.