We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>


Looking For Something at vustudents.ning.com? Click Here to Search

کسی شخص نے ایک دانا سے پوچھا
کون سی موسیقی حرام ہے
اس دانا نے جواب دیا
امیروں کے برتنوں مین بجتے ہوئے چمچوں کی موسیقی کی آواز حرام ہے جو کسی غریب کے قانوں تک پہنچے ۔

کچھ لوگ اپنی افطاری کی اور دعوت وغیرہ کی پکچرز فیس بک پر اپلوڈ کرتے ہیں ان سے گزارش ہے کہ اگر ہو سکے تو کسی غریب کو کھانا کھلاو اس وقت جبکہ مسلمان روزے سے ہیں اور رمضان کے خیر وبرکت سے مستفید ہورہے ہیں،
اُنہیں چاہیے کہ اس کے برکات سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونے کی کوشش کریں،
عمل خیر میں حصہ لیں،
غریبوں اور مسکینوں کو کھانا کھیلائیں
اور تعاون ودستگیری میں بڑھ چڑھ کر ہاتھ بٹائیں،
یتیموں کے آنسوں پوچھیں،
ان کے سر پر دست شفقت رکھ کر ان کے غم کو ہلکا کریں۔

ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ سخاوت والا ہاتھ جو اللہ کے دیئے ہوئے مال ہی میں سے اللہ کے راستہ میں خرچ کرتا ہے، ان کا یہ عمل اس میٹھے پانی کی طرح ہے جو مردار زمین کو سیراب کرنے کے بعد اسے نئی زندگی عطا کرتا ہے ، پھر وہ زمین لہلہا اٹھتی ہے اور بیل بوٹے اور پودے ودرخت اگا کر انسانوں اور جانوروں کو اپنے ثمرات سے مستفید کرتی ہے۔

آج ہمارے آس پاس میں سیبکڑوں نہیں ہزاروں یتیم و غریب بچے ہماری مدد کے محتاج ہیں۔
ہمارے سیاستدانوں کی عیاشی وسفاکی کے نتیجہ میں لاکھوں گھر غریب سے غریب تر ہوچکے ہیں،
ان کی لالچ کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے روزگار ہیں کہی۔ ، خواتین بیوا ہیں جن کاکوئی سہارا نہیں ہے ،
انہیں اپنے مسلمان بھائی کی مدد کا انتظار ہے لیکن شاید غیرت کی وجہ سے کسی کے سامنے ہاتھ نہین پھیلاتے

۔ہمیں چاہیے کہ ہم ان خاندانوں کے آنسو پوچھیں جن کے سر پرست اور کفالت کرنے والے کوئی نہین ہے،
ان کا جن پر انحصار تھا وہ اب اس دنیا میں نہیں رہے ۔
ہم ان کے دلوں کی کیفیت کا اندازہ کریں،
ان کے غم واندوہ کا احساس کریں اور ان کے احوال کو اس نگاہ سے دیکھیں جیسے خود ہم اچانک کسی حادثے کا شکار ہوگئے ہوں
اور آپ کے ننھے ننھے بچے اور کھلتے ہوئے پھول اور جگر کے ٹکڑے یتیم اورآپ کی بیوی بیوہ ہوگئی ہو اور کسی کے محتاج ہو کر رہ گئے ہوں

(اللہ کسی کو دوسرے شخص کا محتاج نہ کرے آمین )

اگر ہم نے اپنے اندر یہ احساس پیدا کرلیا تو اس تاریکی میں ڈوبے ہوئے گھر کو منور کرنے ، چین وسکون سے محروم خاندان کو اطمینان وراحت بہم پہنچانے میں ہم کامیاب ہوجائیں گے

اور اللہ ہمارے جان ومال میں اسکے بدلے برکت عطار فرمائے گا۔
ہم ان کے دکھ درد کو اگر ہلکا کریں گے تو کل اللہ تعالیٰ ہمارے دکھ درد کو ہلکا کرے گا ،

ہم ان کی بھوک ختم کریں گے تو کل اللہ ہماری بھوک ختم کرے گا
ہم اگر مرجھائے ہوئے غم زدہ چہرے پر مسکراہٹ لائیںگے تو اللہ ہمیں خوشی ومسرت عطا کرے گا۔

+ Click Here To Join also Our facebook study Group.

..How to Join Subject Study Groups & Get Helping Material?..


See Your Saved Posts Timeline

Views: 31

.

+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by Mahdi on May 16, 2019 at 5:01am

Thought Provoking Share Bro....

© 2019   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service