We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Looking For Something at vustudents.ning.com? Click Here to Search

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More


Dear Students! Share your Assignments / GDBs / Quizzes files as you receive in your LMS, So it can be discussed/solved timely. Add Discussion

How to Add New Discussion in Study Group ? Step By Step Guide Click Here.

بیس کلو خالص دودھ بنانے کا آسان طریقہ

20 کلو خالص دودھ بنانے کا آسان طریقہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
16 کلو پانی جوہڑ کا + 2 کلو سوکھا دودھ+ 1 کلو سنگھاڑے کا آٹا + 1 کلو سستا والا گھی + 1 کلو سستا والا صرف ۔۔۔۔۔ مدھانی سے 20 منٹ ان سب چیزوں کو نیلے ڈرم میں پھنٹیں ۔۔۔ خالص دودھ تیار ہے ۔۔۔ 90 روپے کلو قسم کھا کر بیچیں کہ اس میں پانی جیسی نامعقول شے کی ملاوٹ ہرگز ہرگز نہیں ہے ۔۔۔ !
ان اجزاء سے خالص تیار دودھ کی خصوصیات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1 ۔۔۔۔ جوہڑ کا پانی شامل کرنے سے دودھ کی اسپیسفیک گریویٹی اور بھینس کے دودھ کی اسپیسفیک گریویٹی ایک ہو جاتی ہے ۔۔۔۔ اگر آپ نے زیادہ ایماندار بنتے ہوئے ، اپنے خالص دودھ میں نلکے کا خالص پانی شامل کرنے کی غلطی کر دی تو آپ پکڑے جائیں گے ، کیونکہ آپ کے تیار کردہ خالص دودھ کا pH level کم یا زیادہ ہو جائے گا ، جو آپ کو پکڑوا دے گا ۔۔۔۔ سو ہرگز نلکے کا پانی نہیں ملانا ، نالی ، گٹر ، گندے پانی کے نالے کا پانی سب سے عمدہ خالص دودھ کی تیاری کے لئے لازمی ہے ۔۔۔ پھر آپ قسم بھی کھا سکتے ہیں کہ اس خالص دودھ میں ، قسم اللہ پاک کی ، نلکے کا پانی نہیں ملایا ۔۔۔۔ !
2 ۔۔۔ سنگھاڑے کا آٹا ملانے سے دودھ پر ملائی کی مناسبت موٹی تہہ آجاتی ہے ، آپ اس ملائی کو زیادہ بہتر بنانا چاہتے ہیں تو سنگھاڑے کا آٹا ڈیڑھ کلو کر دیں ، مگر اس کے ساتھ آپ کو بیس کلو اس خالص دودھ میں ایک کلو چینی بھی ملانی ہوگی تا کہ خالص دودھ کی قدرتی مٹھاس بھی برقرار رہے ۔۔۔۔ لیکن چینی اور آدھا کلو سنگھاڑے کے مزید ڈالنے سے آپ کی شرح منافع میں ڈیڑھ سو روپے کا اضافی خرچہ ہو جائے گا اور آپ کی آمدنی میں ڈیڑھ سو روپے کا گھر میں نقصان ہو جائے گا ۔۔۔ باقی آپ کی مرضی ہے ۔۔۔ ویسے قوم کو دودھ کے خالص ہونے نہ ہونے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ، ان کو ملائی والا دودھ چاہیے اور بس ۔۔۔ اور اگر اس کے پینے سے ان کا بچہ مر جائے تو ، وہ کہہ دیں گے ، اللہ کی مرضی تھی تو مر گیا ، اللہ کی چیز اللہ کے پاس چلی گئی ۔۔۔ دوسری بات یہ کہیں گے کہ جو چھوٹے بچے مر جاتے ہیں ، وہ ماں باپ کی مغفرت کے لئے اللہ کے یہاں دعا گو رہتے ہیں ، اس طرح مرنے والے بچے کی وجہ سے ماں باپ پر بھی جنت واجب ہو جاتی ہے ، ان کے گناہ معاف فرما دیئے جاتے ہیں ۔۔۔ سو آخرت کا مسلہ حل کرنے میں یہ خالص دودھ کمال کے اوصاف کا مالک ہے ۔۔۔!
3.... گندی والی کمپنی کا گھی اس لئے ملانا ضروری ہے کہ ملائی میں چکنی چکنی تری رہے اور سنگھاڑے کے آٹے سے جو خشکی پیدا ہوئی ہے دور ہو جائے ۔۔۔ یاد رہے کہ گھی اس کمپنی کا ڈالنا ہے جو مردار جانوروں کی چربی سے تیار کیا جاتا ہے ۔۔۔ ورنہ pH level میں فرق آسکتا ہے ۔۔۔۔ !
4.... ہالینڈ کا سفید خشک دودھ ملانا لازمی ہے جو آپ کے خالص دودھ کا بول بالا کرنے کا کردار ادا کرے گا ۔۔۔!یہ آپ کے خالص دودھ کا سب سے مہنگا اور ضروری جزو ہے ، اس لئے اس میں آپ کو مقدار یا کوالٹی کا خاص دیھان رکھنا ہے ۔۔۔!
5..... صرف کسی کمپنی کا نہیں ڈالنا ، ورنہ دودھ نیلا نیلا ہو جائے گا ۔ کھلا صرف ڈالیں ، وہ سستا بھی ہوتا ہے اور صرف اتنی جھاگ پیدا کرتا ہے ، جتنی کہ آپ کے خالص دودھ کو ضرورت ہوتی ہے ۔۔۔ اگر دودھ میں جھاگ نہ ہوا تو آپ کا دودھ ناخالص ثابت ہو جائے گا ۔۔۔!
لیجئے خالص دودھ تیار ہے ، اس سے دہی بھی عمدہ جمے گا ، ہاں ، ایک کام آپ اور کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ آپ کے دودھ پر ٹوٹ پڑیں گے ۔۔ وہ یہ کہ آپ پاپڑ منڈی لاہور سے کسی پرفیومری کی دوکان سے دودھ کی خوشبو کا سنٹ لے آئیں ، اس بیس کلو خالص دودھ میں صرف سات آٹھ قطرے ملا دینے سے آپ کے دودھ سے انشاللہ بھینس کے خالص دودھ کی خوشبو بھی آنے لگے گی ۔۔۔ !
۔۔۔۔۔۔۔ ھم نے اپنی جان پر کھیل کر ، آپ کی بے لوث محبت میں بڑی تحقیق کے بعد یہ فارمولا اور راز ان خبیث گوالوں سے نکلوایا ہے اور ملک و قوم کے وسیع تر مفاد اور فلاح کے لئے اس کو سوشل میڈیا پر ڈال کر طشت از بام کر دیا ہے ، اور آپ سے دعاٶں کے طالب ہیں ۔۔۔
Copy

+ How to Follow the New Added Discussions at Your Mail Address?

+ How to Join Subject Study Groups & Get Helping Material?

+ How to become Top Reputation, Angels, Intellectual, Featured Members & Moderators?

+ VU Students Reserves The Right to Delete Your Profile, If?


See Your Saved Posts Timeline

Views: 62

.

+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

+ Click Here To Join (Our facebook study Group)

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by Assad Ali on May 18, 2019 at 2:55am

Tusee Zubaida Apaa wlaa kam v karty hu.

Latest Activity

Today Top Members 

© 2019   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service

.