We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Looking For Something at vustudents.ning.com? Click Here to Search

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More


Dear Students! Share your Assignments / GDBs / Quizzes files as you receive in your LMS, So it can be discussed/solved timely. Add Discussion

How to Add New Discussion in Study Group ? Step By Step Guide Click Here.

وہ بازار میں چل رہی تھی۔ اسے کچھ سامان بیچنا تھا۔ جب کوئی قوم محاذِ جنگ میں اپنی فتح و نصرت کے جھنڈے گاڑ دیتی ہے تو قوم کی بیٹیاں ایسے ہی سر اٹھا کر چلا کرتی ہیں۔
بدر کو ابھی تھوڑی دیر ہی تو گزری تھی۔ منافقین نے بھی مرعوب ہو کر جھوٹا موٹا ہی سہی، اسلام قبول کر لیا تھا۔
یہود کی حسد کی آگ پہ گھڑوں تیل آگرا تھا۔ ان کی زبانیں آگ برسانے لگی تھیں۔
وہ جس بازار میں چل رہی تھی، وہ بنوقینقاع کے یہود کا بازار تھا۔ وہ ایک سنار کی دکان پہ آکر بیٹھی۔ دکاندار نے اسے چھیڑتے ہوئے اسکا پردہ کھلوانا چاہا۔ اس نے سختی سے انکار کیا۔
عیار تاجر نے چپکے سے اٹھ کر اسکے کپڑے کا نچلا حصہ پیچھے باندھ دیا۔ اسے خبر نہ ہوئی۔
وہ اٹھی تو اسکا پردہ کھل گیا۔ اسکی چیخیں گونجیں اور یہودیوں کے قہقہے۔
انہیں اندازہ نہ تھا کہ اسلام کی بیٹیوں کے ساتھ مذاق کا نتیجہ اس قدر شدید ہو سکتا ہے۔ ایک مسلمان نے اپنی بہن کی پکار سنی تو لپک کر دکاندار کا قصہ پاک کردیا۔ جواباً اسے بھی دارِ آخرت کی راہ دکھا دی گئی۔
مگر نہیں!
نتیجہ اس سے بھی کہیں زیادہ بھیانک ہونے والا تھا۔ رسولﷺ کو خبر ملی تو آپ نے فوراً لشکر لے کر بنوقینقاع کا محاصرہ کرلیا اور ان کے اموال ضبط کر کے ان سب کو دیارِ مدینہ سے نکال باہر کیا۔
کیا انہیں معلوم نہ تھا کہ اب وہ دین آچکا تھا جو اپنی بیٹیوں کی چیخیں تک سننے کا روادار نہیں ہے؟
وہ بیٹیاں جنہیں اس نے بڑے مان سے عزت و آبرو کے نازک آبگینے کہا تھا، ان پہ ہاتھ ڈالنا اتنا آسان نہیں تھا!!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عورت کے حقوق میں سب سے پہلا حق اس کی 'نسوانیت' کی حفاظت ہے۔ ذات میں سے کردار نکال دیا جائے تو عورتوں کی نسوانیت بچتی ہے نہ مردوں کی مردانگی، پیچھے بجھی ہوئی راکھ کا ایک ڈھیر بچتا ہے۔
جو عورت کے ایک حقِ نسوانیت کی ہی حفاظت نہ کر سکے، وہ لب جکڑ لے اپنے، کبھی نام نہ لے عورت کا! چاہے وہ موم بتی قافلے کا فرد ہو، شمعِ اسلام کا داعی ہو، دائیں بازو سے ہو یا بائیں بازو سے۔ روایت پسند مرد ہو یا فیمنسٹ عورت خود!
جس قوم کی بیٹیوں کی عزت کے لیے مردوں نے جانیں دیں، آج اسی قوم کے وحشی مردوں کے ہاتھوں ننھی بیٹیوں کی عصمت دریدہ لاشوں پہ تاریخ کا چکر آ کے رکتا ہے تو ماتم کرتا ہے۔
وہاں عورت کے اک دامن کے ساتھ مذاق پہ قبیلے جلاوطن کر دیے گئے یہاں اپنے بدن پہ اپنی مرضی کی دعویدار تنظیمیں عورت کے حجاب کو نشانۂ تضحیک بناتی ہیں تو منافقت ان کا منہ تکتی ہے۔
عورت کو ظالم روایات کی بھینٹ چڑھانے والے ہوں یا اس کے حقوق کے نام پہ اسکا استحصال کرنے والے، عورت آج تک وقت کی درز سے تاریخ کے اسی دور کی منتظر رہتی ہے جب گلیوں اور بازاروں میں وہ سر اٹھا کے چلتی تھی۔ کوئی غلط نگاہ اٹھتی تھی تو وہ آنکھ پھر دیکھنے کے لائق نہ رہتی تھی۔

بحوالہ: ابنِ ہشام: 47/2, 48

#طائرِحرم

+ How to Follow the New Added Discussions at Your Mail Address?

+ How to Join Subject Study Groups & Get Helping Material?

+ How to become Top Reputation, Angels, Intellectual, Featured Members & Moderators?

+ VU Students Reserves The Right to Delete Your Profile, If?


See Your Saved Posts Timeline

Views: 66

.

+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

+ Click Here To Join (Our facebook study Group)

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by +ıllıllı ᎶᏋᏁᎥᏬᏕ ᏰᎥᏒᎴ ıllıllı+ on March 4, 2020 at 4:54pm

speeachless

Latest Activity

Mani Siddiqui BS VIII commented on zuha shah's status
1 hour ago
zuha shah posted a discussion
4 hours ago
+!!! Alan Walker !!! liked zohaib iftikhar's blog post ...* MALAIKA KI DUA ...*
7 hours ago
Mushk liked Shanzay's discussion Zikar Tera Meri Kahani Main..
10 hours ago
Mushk liked Shanzay's discussion Nahii Karta...
10 hours ago
Mushk liked + Ḱẚảḿḯ's discussion Mohabbat Ki Jhari
10 hours ago
Mushk liked muhammad salman khan's discussion bhateeja
10 hours ago
Sarah updated their profile
10 hours ago
fιуα updated their profile
12 hours ago
Meϻøøήส liked Munna Bhai MBBS's discussion CS 502 SOLUTION
13 hours ago
Meϻøøήส liked Munna Bhai MBBS's discussion IDM and Nokia all usb driver
13 hours ago
Meϻøøήส liked Munna Bhai MBBS's discussion Registered Data recovery software with registered key enjoy
13 hours ago

© 2020   Created by +M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service

.