Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

ہم نے کب گستاخی کرنی ہوتی ہے
اس نے اپنی مرضی کرنی ہوتی ہے

دیکھ ہی لیتے کچھ دن اور تعلق کو
ایک تو تم نے جلدی کرنی ہوتی ہے

اس نے اپنی بات مکمل اور ہم نے
آگے سے خاموشی کرنی ہوتی ہے

سب کہتے ہیں یار محبت غلطی ہے
سب لوگوں نے پھر بھی کرنی ہوتی ہے

اس کو دل کا حال بتا کر کیا حاصل
اس نے جب لا غرضی کرنی ہوتی ہے

چھوڑو سب کی اپنے دل کی بات سنو
سب نے اپنی اپنی کرنی ہوتی ہے

Views: 48

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service