Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

We non-commercial site working hard since 2009 to facilitate learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.


پاکستانی کام کی غرض سے جاپان جانے کو ترجیح کیوں نہیں دیتے

آئی ٹی کی صنعت میں آٹھ لاکھ آسامیاں:  

 پاکستانی کام کی غرض سے جاپان جانے کو ترجیح کیوں نہیں دیتے

؟

’میں جب 1989 میں یہاں آیا تھا تو صرف مچھلی اور سبزی کھاتا تھا۔ بہت وقت لگا یہاں جگہ بنانے میں۔ یہاں مذہبی آزادی بھی ہے۔ اب پہلے کے مقابلے میں حالات بہت مختلف ہیں۔ اگر میں آپ کو یہاں کے علاقے کوبے لے جاؤں، تو یہاں اس وقت شیش کباب، کوفتے اور سموسوں کی خوشبو آتی ہے۔ آس سے یہاں آنے والے کو یہ تاثر ملتا ہے کہ یہ بھی گھر ہوسکتا ہے، جبکہ آس پاس آپ کو مختلف زبانوں میں لوگ بات کرتے ملتے ہیں۔‘

یہ کہنا ہے جاپان کے شہر ٹوکیو میں مقیم پاکستانی محمد زبیر کا جو پچھلے 30 سال سے وہاں ویڈیو جرنلسٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ لیکن ایسا کیوں ہے کہ وہ اچانک سے پاکستانیوں کو جاپان جانے کا مشورہ دے رہے ہیں؟

اس کا جواب ملتا ہے جاپانی وزیر اعظم اور ان کے قریبی مشیر کے درمیان ہونے والے ایک مکالمے سے۔

جاپان میں تارکینِ وطن کی کمی


جاپانی مشیر برائے معاشیات ہائزو تاکی ناکا نے حال ہی میں جاپان کے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ سنہ 2030 تک جاپان 64 لاکھ افرادی قوت سے ہاتھ دھو بیٹھے گا اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے خلا کو پُر کرنے کے لیے جاپان کو افرادی قوت کی ضرورت ہوگی۔

چونکہ اس وقت جاپان میں کام کرنے والے افراد کی زیادہ تر آبادی معمر افراد پر مشتمل ہے، اس لیے اب جاپان کو دوسرے ممالک کی طرف دیکھنا پڑے گا اور مختلف شعبوں کے لیے غیر ملکی ملازمین ڈھونڈنے پڑیں گے۔

معاشیات کے مشیر تاکی ناکا نے تنخواہوں کا معیار کے مطابق نہ ہونا، انکم ٹیکس کی زیادتی اور بین الاقوامی طرز کے سکولوں کی کمی کو وجہ بتاتے ہوئے مقامی اخبار کو بتایا کہ اس کے نتیجے میں بیرونِ ملک سے لوگ جاپان نہیں آنا چاہتے اور اس کے نتیجے میں تارکینِ وطن کی ایک واضح کمی ہے۔

Views: 46

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service