Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

We non-commercial site working hard since 2009 to facilitate learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.

سمت کا تعین کرنا مشکل ہے؟ یہ 8 مشورے مدد کر سکتے ہیں!

سمت کا تعین کرنا مشکل ہے؟ یہ 8 مشورے مدد کر سکتے ہیں!

کیا آپ کو بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ تک پہنچنے کا راستہ تلاش کرنے میں مشکل ہوتی ہے اور آپ خود کو گم پاتے ہیں؟

یا آپ اکثر یہ بات کہتے ہوئے سنائی دیتے ہیں کہ ’اوہ، میں گم نہیں ہوا تھا، بس راستہ نہیں مل رہا تھا۔‘

اور اگر ایسا ہے تو نیوروسائیکولوجسٹ کیتھرین لوّ ڈے کے یہ مشورے آپ کو صحیح راستے پر آنے میں مدد کر سکتی ہیں۔

1. اپنے روٹ کی منصوبہ بندی کریں


،تصویر کا کیپشناگر آپ پریشان ہیں کہ کوئی جگہ حقیقت میں کیسی ہوگی، تو آپ اس کا سٹریٹ ویو پہلے سے دیکھ لیں جیسے کہ بارسلونا کی اس سڑک کا


اگر آپ کے پاس سٹریٹ ویو ہے، یا اس علاقے کی تصاویر ہیں تو خود کو اس روٹ پر چلتے ہوئے تصور کریں اور ذہن میں اپنے سفر کا تصور قائم کریں۔

ہر موڑ کو دیکھیں اور کوئی بھی غیر معمولی نشانیاں یاد کر لیں جو حقیقت میں یہ راستہ لینے پر آپ کی یادداشت تازہ کر دیں گی۔

2. پرسکون رہیں

،تصویر کا کیپشنپرسکون رہیں، منزل آپ کی ہوگی

پرسکون رہنے کی کوشش کریں، فکر کرنے سے آپ کے ذہن پر بوجھ پڑے گا جس سے راستہ تلاش کرنے کی آپ کی قدرتی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے۔

اگر آپ سفر سے پہلے منصوبہ بندی کریں گے تو اس سے بھی آپ کی بے چینی اور گھبراہٹ میں کمی ہو سکتی ہے۔

3. توجہ مرکوز رکھیں

،تصویر کا کیپشناگر آپ ایک سے زیادہ کام ساتھ کر رہے ہیں تو سمت کا تعین کرنا مشکل ہو سکتا ہے

فون پر بات کرنے، میسج کرنے یا کسی اور چیز کے بارے میں سوچنے سے بھی آپ کو سمت کا تعین کرنے میں مشکل ہو سکتی ہے۔

کوشش کریں کہ اپنے سامنے موجود اس کام پر پوری توجہ رکھیں اور اپنے آس پاس موجود چیزوں پر غور کرتے رہیں۔

4. نشانیاں تلاش کریں

،تصویر کا کیپشنشہر کی اونچی عمارتوں کو نظر میں رکھنا سمت کے تعین میں مدد دے سکتا ہے

کوئی جانی پہچانی یا منفرد نشانی تلاش کریں اور اس پر اپنی نظر رکھیں۔

اگر آپ کسی شہر میں ہیں تو یہ سب سے بلند عمارت ہو سکتی ہے۔

ہر موڑ پر یہ دیکھیں کہ آپ اس عمارت کی کس جانب ہیں۔ اس سے آپ کو اپنے ذہن میں اس علاقے کا نقشہ تیار کرنے میں مدد ملے گی۔

5. اپنے پیچھے دیکھیں

،تصویر کا کیپشنپیچھے دیکھنا اور اس جگہ کو یاد کرنا واپسی کے سفر میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے

اکثر لوگ صرف اس چیز پر توجہ دیتے ہیں جو ان کے سامنے ہوتا ہے مگر وہ لوگ راستہ تلاش کرنے میں زیادہ ماہر ہوتے ہیں جو نہ صرف آگے دیکھتے ہیں، بلکہ اپنے پیچھے موجود چیزوں پر توجہ دیتے ہیں۔

خاص طور پر اگر آپ کو اسی راستے سے واپس آنا ہے تو یہ ایک زبردست مشورہ ہے۔

Views: 79

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by Harmain khan on February 20, 2021 at 12:43am

nice post nd informative too

Looking For Something? Search Below

Latest Activity

+ "αяsαℓ " Ќąƶµяɨ •" replied to Sophie's discussion Reference letter
6 hours ago
Sophie posted a discussion
14 hours ago
⭐ "Mannat"⭐✔️ liked Black Bird Scientist's discussion graphic designer required
15 hours ago
+ ! zεε liked иαвєєℓ αнмє∂'s discussion CS619 Project Students
19 hours ago
Hamid left a comment for jiya ali
20 hours ago
Hamid and jiya ali are now friends
20 hours ago
Usama shahid joined + M.Tariq Malik's group
yesterday
Profile Iconsria aslam, Khawir Abbas and Sana Shafaq joined Virtual University of Pakistan
yesterday

VIP Member Badge & Others

How to Get This Badge at Your Profile DP

------------------------------------

Management: Admins ::: Moderators

Other Awards Badges List Moderators Group

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service