We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Adhuri Kahaniyoon ka Dukh...ادھوری کہانیوں کا دکھ

جمشید کو اُس سے بہت محبت تھی۔ سوتے جاگتے، اُٹھتے بیٹھتے، چوبیس گھنٹے صرف اُس کے نام کی مالا جپنا، اُسی کو یاد کرنا، اُسی کے ذکر سے محظوظ ہونا، حتیٰ کہ کوئی اور اُس کا ذکر کرے تو بھی بجائے رقابت کے اُس کا شکر گزار ہوجائے کہ مدح سرائی میں کوئی تو ہمنوا ہو، مگر آج کل کی دنیا میں سچی محبّت اور کھرا انسان پنپتا ہی کب ہے؟ خاندانی، نسلی، زبانی اور ذات پات کا تعصب، اوپر سے فرقوں کی چنگاری، اُس کی محبّت کا گھر جلانے کو کافی تھی اور ہوا کچھ یہ کہ اُس لڑکی کی شادی کہیں اور ہوگئی۔

جمشید نے بھی زندگی گزارنی تھی سو اس نے بھی شادی کرلی۔ آج 16 سال بعد گھر کی صفائی کے دوران ایک بوسیدہ سا ڈبّا ہاتھ لگا، کانپتے ہاتھوں سے جمشید نے اُسے کھول تو لیا مگر وہ ٹوٹی ہوئی چوڑیاں، گلاب کے شکستہ مرجھائے ہوئے پھول اور درجنوں خطوط … وہ ہاتھ میں اپنی محبّت کی تصویر لئے سوچ رہا ہے کہ کیا گزشتہ 16 برس انہی یادوں میں گزر گئے؟ باہر سے بیگم کی آواز آئی جو شام کی چائے کا عندیہ دے رہی تھی، جمشید نے جلدی سے ڈبّا بند کیا اور ’’جی آیا‘‘ کا نعرہ مارتے ہوئے باہر لپکا۔

ساحر کی ہاؤس جاب لیاقت نیشنل اسپتال میں لگی، نیا نیا ڈاکٹر بنا تھا، اُس کی زندگی کا محور اُس کی پڑھائی، آگے بڑھنے کی لگن، امریکا جانے کا شوق، پیسہ کمانے کی دھن اور کچھ کر دکھانے کا جنون تھا۔ اسے خبر ہی نہ ہوئی وہ کب ایک نووارد میڈیکل انٹرن کے نظروں اور دل کا محور بن گیا۔ لڑکی نے لاکھ جتن کئے، خوب لاڈ بھرے مگر ساحر کی توجہ نہ حاصل کرسکی۔ بطور احتجاج خودکشی کرکے ساحر کے وارڈ تک میں آگئی، مگر پھر بھی ساحر کے لئے اُس کی جگہ ایک مریض سے زیادہ نہ تھی اسپتال سے ڈسچارج کرتے ہوئے اس نے نہایت شکست خوردہ لہجے میں کہا۔ جاؤ ڈاکٹر ساحر! اپنی دنیا بناؤ، ذہانت و محنت کے کرشمے دکھاؤ، مگر دل کا جو تالا ہے نہ، یہ اب نہیں کھلے گا۔ اس زنگ آلود تالے کی چابی میں نے گھمادی ہے. بیس سال گزر گئے، ساحر کی زندگی میں دولت، شہرت، مقام، بیوی، بچے سب ہیں مگر نجانے کیوں، کس لئے آج بھی دسمبر کی راتیں اس پر سخت گزرتی ہیں، نجانے کیوں وہ تنہائی میں رو پڑتا ہے، نجانے کیوں سب کچھ مل جانے کی اذیت کچھ نہ ملنے کی اذیت سے زیادہ ہے اور نجانے کیوں جب کوئی عشق کی بات کرے تو اسے اپنی آنکھیں چور لگتی ہیں۔

فائق کو اپنی نفیس طبع پر ناز تھا، اپنے جذبات پر کنٹرول تھا، وہ ہر چیز اعتدال میں ہی رکھنا چاہتا تھا، محبّت بھی۔ وہ سیاست میں جاکر ایک بھرپور زندگی گزارنے کا خواہش مند تھا۔ اُس کی پیاری سی بیوی ہر چند کوشش کرتی کہ اُس کی توجہ حاصل کرسکے مگر فائق تو محبّت بھی ناپ تول کر دینے کا عادی تھا۔ محبّت میں شمار نہیں ہوتا، ریاضی کچھ کام نہیں آتی۔ بے چاری اپنی زندگی کی بازی ہار گئی، فائق آج اپنی جماعت کا ایک بھرپور کارکن ہے۔ نوکری بھی کرتا ہے، بچوں سے بھی محبّت ہے، سب اچھا ہے مگر جسے عشق بد دعا دے دے اُس کی زندگی کے رنگ بے معنی ہوجاتے ہیں، وہ محبت کے باغ میں دیکھنے اور سونگھنے کی صلاحیت سے محروم بینچ پر بیٹھا سوچتا ہی رہتا ہے کہ بھلا یہاں لوگ کیوں آتے ہیں؟

عبدللہ کا واقعہ تو سب سے الگ، لوگ عشق مجازی سے عشق حقیقی کی طرف جاتے ہیں، یہ بیچارہ حقیقی سے مجازی کی طرف پلٹ آیا۔ اب بیچ میں کھڑا سوچتا رہتا ہے کہ کہاں جائے؟ کہاں کا شہری ہے؟ وہ سوچا کرتا کہ انا العبد سے گزرے بغیر انا الحق کی تشریح ممکن نہیں۔ ذات کا کفر اس کے ہونے کی گواہی دیتا ہے، مگر اِس ’’میں‘‘ کو مارے کون؟

رات رحمت کی بھیک مانگتے گزر جاتی ہے کہ اے الله! آج تیری کائنات میں میرے سے زیادہ رحمت کا مستحق کوئی نہیں تو دن شخصیت کے تضاد کی نظر ہوجاتا۔ جتنے گناہ ڈبل کلک اور آئی فون نے ایجاد کئے ہیں، ہم سے پچھلوں نے تو صدیوں میں سوچے تک نہ ہوں گے، اور سوچ کے گناہ تو اصل سے بدتر کہ اُن کا دورانیہ طویل اور اثر طویل تر ہوتا ہے۔ وہ سوچا کرتا کہ خود سے اُٹھوں تو خدا تک پہنچوں مگر ان دونوں کے بیچ میں جو آگ کا دریا ہے وہ کیسے عبور کیا جائے؟ جو اپنا آپ لٹا کر اس کا ہوسکے تو کیا کہنے مگر جس کا اپنا آپ کہیں رہن رکھا ہوا ہو وہ اس غلامی سے کیوں کر نکلے؟ آستینوں میں صنم پالنے والے عشق کا دعویٰ کرتے اچھے نہیں لگتے، نفس و عشق کی کشمکش میں کھڑا تنہا عبداللہ روز عرضی لے کر اس کے دربار میں جاتا ہے کہ بس اب تو حد ہوگئی، حسن کی حدّت اور عشق کی آگ کو تیری مے سے ٹھنڈا کرتا ہوں، اب حسرتوں پر عذاب نہ کر، اب بخش دے میرے مالک، اب پوچھنا مت کہ کہاں سے آرہے ہو؟ جہاں ہار اٹل ہو وہاں جیت کا ڈنکا تیری رحمت کا منتظر ہے۔

ان ادھوری کہانیوں کے دکھ کو اٹھائے یہ چاروں دوست ’’مکمل‘‘ زندگی جی رہے ہیں۔

link

+ How to Follow the New Added Discussions at Your Mail Address?

+ How to Join Subject Study Groups & Get Helping Material?

+ How to become Top Reputation, Angels, Intellectual, Featured Members & Moderators?

+ VU Students Reserves The Right to Delete Your Profile, If?


See Your Saved Posts Timeline

Views: 146

.

+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

+ Click Here To Join (Our facebook study Group)

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by Ur's AB's on December 7, 2016 at 8:36pm

+ AℓωιиαMαhαм(MS)

Abdullah wala wakiya sy murad woh loog hain jo k ist Ishq E Haqeeqi mein gum thy, mgr hadsati toor py Ishq e  mizaji mn par gae

woh b kuch aesy k sb gawa diya, akhir jb waha nb nakami hui to phir ALLAH sy hi us k liye Dua ki....

So prem katha ki sad ending to honi hi hy....

Ahadees Ka mafhoom hy...."Ae mery bandy ik teri chaht hy ik meri chaht hy agr tu apni chaht ko mri chahat pr Qurban kry ga ho ga wohi jo tou chahy ga...

agr tou Meri Chaht ko(yani ALLAH ki chaht) ko apni chaht py Qurban kry ga to ho ga wohi jo mein(yani ALLAH) chahy ga, mein tumhay tumhari chaht mn thaka dun ga...."

is reltd ap ko surundng mn real life ki examples mil jae gi un ginat...

i Hope ab smjh a gai ho gi...

Comment by + !AℓωιиαMαhαм(MS) on December 7, 2016 at 10:01am

Ye Abdullah wala waqia samaj nahi aya 

Latest Activity

BIA posted a discussion
16 minutes ago
+ Iuuoɔǝut+ posted discussions
32 minutes ago
Profile IconZAINAB IJAZ and Mecato joined + M.Tariq Malik's group
33 minutes ago
+ ՏhehαrZααD + replied to + !ѕιмρℓє ¢н's discussion choti choti khwahishein....
36 minutes ago
+ Iuuoɔǝut+ replied to + "αяsαℓ " Ќąƶµяɨ •"'s discussion Dedicated to All teachers
41 minutes ago
+ Iuuoɔǝut+ replied to + !ѕιмρℓє ¢н's discussion choti choti khwahishein....
42 minutes ago
ZAINAB IJAZ liked + Iuuoɔǝut+'s discussion How Can You Get Secured of Being Banned On Ning
1 hour ago
+ "αяsαℓ " Ќąƶµяɨ •" replied to + "αяsαℓ " Ќąƶµяɨ •"'s discussion Dedicated to All teachers
1 hour ago
+ "αяsαℓ " Ќąƶµяɨ •" replied to + Iuuoɔǝut+'s discussion Mind blowing mehndi design ...
1 hour ago
+ "αяsαℓ " Ќąƶµяɨ •" liked + Iuuoɔǝut+'s discussion Mind blowing mehndi design ...
1 hour ago
+ "αяsαℓ " Ќąƶµяɨ •" replied to Whispering Soul's discussion Kabi kabi...
1 hour ago
+ "αяsαℓ " Ќąƶµяɨ •" liked Whispering Soul's discussion Kabi kabi...
1 hour ago
+ "αяsαℓ " Ќąƶµяɨ •" replied to +"Certified Gangster"++'s discussion Faqat itna keh kar......
1 hour ago
+ "αяsαℓ " Ќąƶµяɨ •" liked +"Certified Gangster"++'s discussion Faqat itna keh kar......
1 hour ago
+ "αяsαℓ " Ќąƶµяɨ •" replied to +"Certified Gangster"++'s discussion Hosla
1 hour ago
+ "αяsαℓ " Ќąƶµяɨ •" liked +"Certified Gangster"++'s discussion Hosla
1 hour ago
+ "αяsαℓ " Ќąƶµяɨ •" replied to + !! SARAH's discussion + i dnt knw where it could fit into ur story but it is......!!
1 hour ago
+ "αяsαℓ " Ќąƶµяɨ •" liked + !! SARAH's discussion + i dnt knw where it could fit into ur story but it is......!!
1 hour ago
+ "αяsαℓ " Ќąƶµяɨ •" replied to + !! SARAH's discussion hahhahahahaha!!!!!!
1 hour ago
+ "αяsαℓ " Ќąƶµяɨ •" liked + !! SARAH's discussion hahhahahahaha!!!!!!
1 hour ago

© 2019   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service