We have been working very hard since 2009 to facilitate in learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More

Advice from a Wise Man to Internet (FB, Google, Twitter, Whatapp..)...Users.....ایک دانا کی انٹرنیٹ سے متعلق نصیحت

ایک دانا کی انٹرنیٹ سے متعلق نصیحت

گوگل، فیس بک، ٹویٹر، واٹس ایپ اور باہمی رابطوں کے دیگر تمام ذرائع درحقیقت ایک گہرا سمندر ہیں جس میں لوگ اپنے اخلاق کو کھو رہے ہیں اور دماغی صلاحیتیں کھپا رہے ہیں۔ ان میں بوڑھے بھی ہیں اور جوان بھی۔ اس سمندر کی بے رحم موجیں نہ صرف ایک خلق کثیر کو ہلاک کرچکی ہیں بلکہ ہماری عورتوں کی حیا بھی نگل چکی ہیں۔ اس میں انہماک سے بچو۔ انٹرنیٹ پر تمہارا رویہ شہد کی مکھی کی طرح ہونا چاہیے، صرف عمدہ باتوں پر توجہ مرکوز کرو، خود بھی استفادہ کرو اور دوسروں کو بھی فائدہ پہنچاو۔  عام مکھی کی طرح ہر گندی اور صاف چیز پر مت بیٹھو، مبادا دوسروں تک بیماری کے جراثیم منتقل کرنے لگو اور تمہیں اس کا احساس ہی نہ ہو۔

 

انٹرنیٹ ایک بڑی مارکیٹ ہے، یہاں کوئی بھی اپنی چیز مفت لے کر نہیں بیٹھا، ہر شخص اپنا سودا کسی نہ کسی عوض پر دینے کا خواہشمند ہے۔ کوئی اپنی چیز کا سودا اخلاق کی قیمت پر کرنا چاہتا ہے تو کسی کو فکری انتشار کی تجارت پسند ہے۔ بعض کا مقصد شہرت اور حبِ جاہ ہے اور ایسے بھی ہیں جو اپنے تئیں خیر خواہی کا جذبہ رکھتے ہیں۔ اس لئے خریداری سے پہلے سامان کی خوب چانچ پڑتال کرو۔

تعلقات قائم کرنے میں بھی احتیاط سے کام لو، بعض تعلقات شکاری کے جال کے مانند ہیں، بعض برائی کا سرچشمہ ہیں، کچھ بے حیائی اور فسق وفجور پر مبنی ہیں اور کچھ کا انجام تباہی اور بربادی ہے۔

 

نشرو اشاعت میں بھی محتاط رہو، جن باتوں سے شریعت نے منع کیا ہے انہیں کاپی پیسٹ کرنے سے گریز کرو۔ یہ نیکیوں اور گناہوں کی تجارت ہے۔ تم کیا سودا بیچ رہے ہو اس پر تمہاری نظر رہنی چاہیے۔

کسی تحریر پر کمنٹ یا اسے شیئر کرنے سے پہلے سوچ لیا کرو کہ یہ اللہ کی خوشنودی کا باعث ہے یا ناراضی کا۔

ایسے شخص کی دوستی پر بھروسہ مت کرو جسے تم نے اپنی آنکھوں سے نہ دیکھا ہو، لوگوں کی تحریروں سے انہیں سمجھنے کی کوشش مت کرو۔ یہ دوست کے بھیس میں اجنبی ہیں، ان کی تصویروں میں ڈبنگ (جعلسازی) ہے، ان کا اخلاق وکردار مخفی ہے، ان کی گفتگو میں ملمع سازی ہے، ان کے چہروں پر ماسک (خول) ہیں، یہ جھوٹ بھی ایسے بولتے ہیں کہ سچائی کا گمان ہوتا ہے۔

بہت سے عقلمند دکھائی دینے والے در حقیقت بڑی حماقت میں مبتلا ہیں

کتنے خوبصورت ایسے ہیں جو حقیقت میں بد صورت ترین ہیں

بہت سے سخی نظر آنے والے ایسے ہیں جن کا شمار کنجوس ترین لوگوں میں ہوتا ہے۔

بے شمار ایسے ہیں جو شجاعت کے وصف سے شہرت رکھتے ہیں مگر پرلے درجے کے بزدل ہیں۔

سوائے ان کے جن پر خداوند کریم کی رحمت ہو۔ برخوردار! تمہارا شمار بھی انہی میں ہونا چاہیے۔

فرضی نام (فیک آئی ڈیز) رکھنے والوں سے بھی دور رہو۔ ایسے لوگ اعتماد سے عاری ہوتے ہیں،  سو اس  شخص پر کیونکر اعتماد کیا جائے جسے خود پر ہی اعتماد نہ ہو اور تم بھی فرضی نام اختیار مت کرنا، کیونکہ اللہ ہمارے ہر راز سے واقف ہے۔

جو تیرے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرے اس کے ساتھ ویسا ہی رویہ مت برتو، تمہارا رویہ تمہاری شخصیت کا عکاس ہے اور اس کا کردار اپنی شخصیت کا آئینہ دار ہے۔ سو تم اپنے اخلاق کی نمائندگی کرو اس کے اخلاق کی نہیں۔ ظاہر ہے برتن سے وہی کچھ چھلکے گا جو اس کے اندر ہے۔

کوئی چیز لکھنے سے پہلے ہزار بار سوچو، تم جب لکھتے ہو تو تمہارے فرشتے بھی لکھ رہے ہوتے ہیں، اور اس سارے عمل کی نگرانی براہِ راست اللہ تعالی کرتے ہیں

انٹرنیٹ کے بحرِ ظلمات میں جس چیز کا مجھے سب سے زیادہ خطرہ ہے وہ نظر کا غلط استعمال ہے یعنی ایسی تصویریں اور ویڈیو کلپس دیکھنا جن میں فسق وفجور اور اللہ کی نافرمانی ہو۔ اگر تو اپنے نفس کو ان محرمات سے دور رکھ سکے تو انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سے بھرپور استفادہ کرنا اور اس سے دین کی نشرو اشاعت کا کام لینا، لیکن اگر خدانخواستہ تمہارا نفس ان محرمات کے شکنجے میں پھنسا ہوا ہے تو انٹرنیٹ کی دنیا سے ایسے دور بھاگنا جیسے انسان وحشی درندے سے بھاگتا ہے ورنہ روزِ محشر تیرا سامنا خدا سے ہوگا اور دوزخ تیرا ٹھکانہ بنے گی۔

انٹرنیٹ غفلت اور شہوت کا ایک بڑا باعث ہے اور انہی دو چیزوں کے ذریعے شیطان نفس پر حاوی ہوتا ہے۔ دھیان رہے کہ انٹرنیٹ تمہارے فائدے کے لئے ہے اس سے فائدہ اٹھاو، یہ غفلت کے لئے نہیں کہ اسی کے ہو کر رہ جاو، اس سے تعمیر شخصیت کا کام لو تخریب کا نہیں، نیز قیامت کے دن اسے اپنے حق میں گواہ بناو نہ کہ اپنے خلاف۔


+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

+ Click Here To Join (Our facebook study Group)


Views: 425

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by нαρρү cнαη∂α] •._.•´¯) on November 5, 2016 at 9:09am

very well said Sir 

JazakAllah Khair for sharing 

Comment by + Ṗⓗⓟdeveloper on November 4, 2016 at 7:32pm

nice

Comment by Huma Mughal on September 27, 2016 at 11:09am

very nice

Comment by + ! ❤SΕNSΙТΙVΕ(∂ΕSΕЯТ ΡЯΙNCΕSS)❤ on September 27, 2016 at 6:56am

nice sharing

Comment by Zoya on September 26, 2016 at 5:21pm

nyc sharing....
Allah hamen buri sy bachaye...ameen...

Comment by + !AℓωιиαMαhαм(MS) on September 26, 2016 at 11:55am

Very nice 

Looking For Something? Search Below

Latest Activity

Ateeqa posted a discussion
1 hour ago
Fahad Shahid posted a discussion
1 hour ago
Fahad Shahid posted a status
"and can work on google sheets Anyone who wants to learn Accounting can Apply 03234613093"
1 hour ago
Fahad Shahid posted a status
"Online Work From Home Daily 2-3 Hours work Salary 3000/month Work: Accounts Management Best for Commerce Students Should know Accounts"
1 hour ago
Rabia liked Ammara Sabir's profile
1 hour ago
Rabia and muhammad saim are now friends
1 hour ago
Pɾιɳƈҽ PK commented on Ammara Sabir's status
6 hours ago
Pɾιɳƈҽ PK commented on Ammara Sabir's status
6 hours ago
Pɾιɳƈҽ PK commented on Ammara Sabir's status
6 hours ago
Pɾιɳƈҽ PK commented on Ammara Sabir's status
6 hours ago
Ammara Sabir posted a status
"Chlo ao kainat banntt lety hain,,,,,,,,,,,,,,,, sb kuch tmhara or tm bs mery"
9 hours ago
+ M.Tariq Malik liked + ! ! hคຖiค khคຖ ! ! ! +'s discussion 'Ghar Se Hum Ghar Talak Gaye Honge, Apne Hee Aap Tak Gaye Honge',
9 hours ago

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service

.