We have been working very hard since 2009 to facilitate in your learning Read More. We can't keep up without your support. Donate Now.

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More

Aj ki BAT( عبدیت کا سفر ابدیت تک

عبدیت کا سفر ابدیت تک

ہاتھ میں دبی ریت آہستہ آہستہ بند مٹھی سے پھسلتی جا رہی تھی۔میں اس ریت کو روکنے کے لیے جتنی مضبوطی سے ہاتھ بندکرتا، اتنی ہی رفتار سے وہ خالی ہورہا تھا۔یہ زندگی
کی تمثیل تھی۔ زندگی کچھ اسی طرح۔ ۔ ۔ لیل و نہار کی گردش اور شام و سحر
کی دوڑ میں ۔ ۔ ۔ غیر محسوس طریقے سے ، ہاتھوں سے پھسلتی چلی جاتی ہے ۔جیسے
خالی گلاس میں پڑ ی برف کی ڈلی، زندگی کی حرارت سے پگھلتی چلی جائے ۔ ۔ ۔
اور آخر کار اس کا وجود ہے سے نہیں میں بدل جاتا ہے ۔
میں ساحل پر کھڑ ا کبھی سمندر کی موجوں کو دیکھتا جو ایک کے بعد دوسری اور تیسری لہر بن کر اٹھتیں اور ساحل کی ریت پر نمی کا ایک احساس چھوڑ کر فنا ہوجاتیں ۔کبھی
میری نظر اس سورج کی طرف اٹھ جاتی جو بڑ ھتے گھٹتے بادلوں سے اپنی روشنی کو
بچانے کی جدو جہد کر رہا تھا ۔آسمان کا یہ نور ایک ظاہر بین نظر کو
فریبِسکوت میں مبتلا کرتا ہے ، لیکن درحقیقت وہ بھی زندگی کی پھسلتی، ختم
ہوتی ریت کی مانند آہستہ آہستہ فنائے شب کی منزل کی طرف بڑ ھ رہا تھا۔
شام کے سائے گہرے ہورہے تھے ، اپنے محبت کرنے والوں کے ساتھ بحیرۂ عرب کے اس حسین ساحل پر ایک بہترین دن گزارنے کے بعد میں حساب لگا رہا تھا کہ میرے ہاتھ کیا
آیا؟ کچھ میٹھی یادیں ، بے فکری کی کچھ گھڑ یاں ، اپنوں کے ساتھ گزارے ہوئے
پرمسرت لمحوں کا احساس۔ وہ احساس جو سمندر پار کے اِن مہمانوں اور
یقیناًمیرے لیے بھی، اُس مستقبل کا بڑ ا سرمایہ ہے جو اپنے دامن میں جدائی
کا داغ لیے آ رہا ہے ۔یہ اگرچہ بڑ ا سرمایہ ہے ، مگر میرا دکھ یہ تھا کہ
وقت کی پھسلتی ڈورنے زندگی کے اِس دن کو بھی
کتابِماضی کا ایک ورق بنادیا۔
خدایا اس دنیا میں مسرت ابدی کیوں نہیں ہوتی؟سکون کو دوام کیوں نہیں ؟ہر وصل کو جدائی کا داغ کیوں لگتا ہے؟ ایامِ زیست ۔ ۔ ۔ ریت کے ذروں کی مانند، گرفتِ
حیات سے کیوں نکل جاتے ہیں ؟جواب ملا کہ ان صاحبانِ بصیرت میں سے بنو جن کے
لیے آسمان و زمین کی پیدائش اور رات اور دن کے آنے جانے میں بڑ ی نشانیاں
ہیں ۔ہر سوال کا جواب ملے گا۔
بصیرت نے کہا کہ زمین ازلی لگتی ہے اور آسمان۔ ۔ ۔ ابدی لگتا ہے ۔شام و سحر کے ترازو میں وقت کے باٹ ۔ ۔ ۔ اسی طرح۔ ۔ ۔ تبدیلی کے ہر زنگ سے بچاکر رکھے جا سکتے
تھے ، مگر رات و دن کی گردش رکھی گئی۔ ۔ ۔ یہی بتانے کو رکھی گئی کہ فنا
کے اس جزیرے میں ابدی مسرتوں ، ختم نہ ہونے والی چاہتوں ، مانند نہ پڑ نے
والی خوشیوں کو مت ڈھونڈو۔اس حقیقت کو سمجھو کہ زمین کا یہ گھر اور آسمان
کی یہ چھت تمھارے لیے بنائی توگئی ہے ، مگر بدلتے روز وشب کی اسیر اس حیاتِ
فانی میں انہیں حاصل کرنے کے خواب مت
دیکھو۔ سوائے محرومی کے اور کچھ ہاتھ نہ آئے گا۔
Nastaleeq v1.0.0" size="5"">
اتنی حسین کائنات، اتنی بامعنی زندگی اتنی بے مقصد نہیں کہ چند بے فکرے اس کے کنارے خوشیوں کے اسباب اکٹھے کریں اور جب حیاتِ مستعار کی گھڑ یاں بیت جائیں تو
خانہ بدوشو ں کی طرح اگلی منزل کو چل نکلیں ۔ ۔ ۔ کبھی لوٹ کر نہ آنے کو۔
خالق نے زندگی عبدیت کے لیے بنائی ہے اور عبدیت کی راہ پر چلنے والوں کے لیے ابدی زندگی بنائی ہے ۔وہ زندگی جس میں وقت کی خاموش آندھی کسی محفل کودرہم برہم نہیں
کر سکتی۔ جس میں شب و روز کی گردش خوشیوں اور نعمتوں میں محرومی اور مایوسی
کے وقفے نہیں ڈال سکتی ۔
انسان کا سفر معمولی سفر نہیں ۔ یہ عبدیت کا سفر ہے جو ابدیت کے حصول تک جاری رہے گا۔ اس سفر کی ابتدا یہ دنیا ہے ۔ جس میں بندگی کرنا ہے ۔ جس میں کام کرنا
ہے ۔اس سفر کی انتہا آخرت کی دنیا ہے ۔ جس میں بادشاہی کرنا ہے ۔ جس میں
آرام کرنا ہے ۔جس میں انسان کے لیے زمین و آسمان ہی کو مسخر نہیں کر دیا
جائے گابلکہ انسان کے لیے وقت کی پھسلتی ڈور اورزندگی کی پھسلتی ریت کو بھی
مسخر کر دیا جائے گا۔عبدیت کا سفر ابدیت کے سوا کسی اور جگہ ختم نہیں ہو
گا۔

جہاں رہیے اللہ کے بندوں کے لیے باعثِ آزار نہیں، باعثِ رحمت بن کر رہیے۔ اگلی ملاقات تک ، اللہ نگہبان۔


+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

+ Click Here To Join (Our facebook study Group)


Views: 176

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by _°☂ღ ĊħДřïŚmДτïĊ ღ☂_ on July 5, 2010 at 8:00pm
v nice...

Looking For Something? Search Here

HELP SUPPORT

This is a member-supported website. Your contribution is greatly appreciated!

© 2020   Created by +M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service

.