We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Looking For Something at vustudents.ning.com? Click Here to Search

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More

Dua Bina Mehnat k Just ..... دعا بنا محنت کے خود فریبی

ہم جن بہت سی اسلامی تعلیمات کی غلط تعبیر و تشریح کرکے اپنی مرضی کا عمل کرتے ہیں درحقیقت دعا بھی انہی میں سے ایک ہے۔ دعا کا معنی مانگنا نہیں بلکہ پکارنا ہے اور قرآن حکیم میں ہے کہ جب بھی کوئی اللہ کو پکارتا ہے یعنی دعا کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اُس کی پکار کا جواب دیتا ہے۔ قابل غور ہے کہ خدا کی طرف سے ہماری پکار کا جواب دینا کیا ہے اور کیا کبھی کسی نے پکار کا جواب سُنا۔ اس کی وضاحت بھی کتاب عظیم میں کردی ہے کہ جب کوئی دعا کرتا ہے یعنی پکارتا ہے تو اس کا جواب قرآن حکیم میں رہنمائی کی صورت میں موجود ہے۔

انسان جو رہنمائی اور مدد طلب کرتا ہے وہ اللہ تعالیٰ نے انسانیت کے نام اپنے آخری پیغام میں دے دی ہے۔ یہ ہے پکار کا جواب۔ ساتھ ہی یہ اصول بھی دے دیا کہ انسان کووہی کچھ ملے گا جس کی وہ کوشش کرے گا۔ وہ انسان شنتا رام ہو، محمد دین یا ڈیوڈ ، اِس سے کچھ فرق نہیں پڑے گا مگر عمل کسی کا بھی رائیگاں نہیں جائے گا۔

خالق کائنات نے کشش ثقل کا قانون بنایا ہے جس کی رو سے زمین ہر چیز کو اپنی طرف کھینچتی ہے اور زمین کی اس کشش سے نکلنے کے لیے اس سے زیادہ قوت درکار ہوگی۔ یہ ایک اٹل اور غیر متبدل قانون ہے۔ اب اس قانون کے برعکس اگر ایک گیند کو ہوا میں اچھال دیں اور پوری دنیا کے مسلمان دعا کرنا شروع کردیں کہ یا اللہ یہ نیچے نہ آئے لیکن گیند نیچے ضرور آئی گی۔ اسی طرح اگر شنتا رام زراعت کے جدید اصولوں کو مدنظر رکھے اور اچھے بیج، کھاد اور بروقت پانی کا استعمال کرے تو لازم ہے کہ اُس کے نصیب میں اچھی فصل ہی ہوگی جبکہ محمد دین تمام مراحل سے گزرے بغیر یہ سوچے کے فصل اچھی ہوگی تو یہ محض خام خیالی ہے۔

بچپن میں ایک لطیفہ سنتے تھے کہ ایک طالب علم دعا کررہا ہوتا ہے کہ یا اللہ لاہور کو پاکستان کا دارالحکومت بنا دے۔ اُس کا باپ سُن کر پوچھتا ہے کہ یہ دعا کیوں کررہے ہو تو بیٹا جواب میں کہتا ہے کہ وہ امتحان میں لاہور کو پاکستان کا دارالحکومت لکھ آیا ہے۔ ایسی دعائیں کب پوری ہوسکتی ہیں۔

ہم نے قرآن حکیم کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ سے دعا کا درست طریقہ سمجھا ہی نہیں۔ غزوہ بدر اور دیگر غزوات کو ہی لیں، آپؐ نے اپنی پوری تیاری اور حکمت عملی کے بعد دعا کی، یہ نہیں مدینہ میں بیٹھ کر دعا کرتے رہے کہ یااللہ کفار کو نیست و نابود کردے۔ رسول پاکﷺ کی خدمت میں جب ایک شخص بھیک مانگنے آیا تو آپؐ نے اپنے دست مبارک سے اسے کلہاڑا تیار کرکے دیا اور کہا کہ جاو لکڑیاں کاٹو اور اپنا گزارا کرو۔ آپؐ نے اُسے عمل کا درس دیا نہ کہ عملیات کا۔ دعا کی اہمیت مسلمہ ہے اور کہنے کا یہ مطلب نہیں کہ دعا کی ہی نہ جائے بلکہ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ پہلے اپنی پوری کوشش اور جدوجہد کی جائے پھر اللہ سے دعا کریں تاکہ جو کمی رہ گئی ہے وہ دعا کے ذریعے پوری ہوجائے۔

حضرت عمر ؓ جب خلیفہ بنے تو آپ نے لوگوں سے کہا کہ میری یہ کوشش ہوگی کہ تمہاری دعاوں کو اللہ تک نہ پہنچنے دوں۔ کسی کہا یہ آپ نے کیا کہا۔ تو جواب دیا کہ تم دعا اُسی وقت کرو گے جب تمہیں مشکلات پیش آئیں گی اور یہ درحقیقت خدا کے حضور میری شکائیت ہوگی اس لیے میری کوشش ہوگی کہ تمہیں دعا کرنے کی ضرورت ہی پیش آئے اس طرح میں تمہاری دعاوں کو آگے جانے نہیں دوں گا۔

پاکستان میں ہر کوئی ہمہ وقت دعا کررہا ہوتا ہے کہ یااللہ بجلی آجائے، یااللہ گیس آجائے، یااللہ پانی آجائے، ہاسپٹیل سے دوا مل جائے، فلاں شخص دفتر میں مل جائے، فلاں کام ہوجائے لیکن ترقی یافتہ ممالک کے عوام کو اس طرح دعائیں نہیں کرنا پڑتی کیونکہ وہاں کی حکومتیں حکمت فاروقی پر کابند ہیں۔

Link

+ Click Here To Join also Our facebook study Group.

..How to Join Subject Study Groups & Get Helping Material?..


See Your Saved Posts Timeline

Views: 161

.

+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by AnGrY B!rD on May 30, 2015 at 10:36am

great words

Comment by Mudassir on May 24, 2015 at 10:52am

Jazak'Allah khair keep share.!!!

Latest Activity

Ali Shah updated their profile
34 minutes ago
+++Mahoo+++ replied to +++Amara+++++'s discussion DAROOD ki FAZiLAt
39 minutes ago
+++Mahoo+++ liked +++Amara+++++'s discussion DAROOD ki FAZiLAt
41 minutes ago
+++Amara+++++ posted discussions
49 minutes ago
+++Mahoo+++ updated their profile
52 minutes ago
☑ Steve liked Sharal Khan's blog post janta ho.........
1 hour ago
☑ Steve liked Sharal Khan's blog post ALLAH.........
1 hour ago
☑ Steve commented on Sharal Khan's blog post ALLAH.........
1 hour ago

Today Top Members 

© 2019   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service