We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Looking For Something at vustudents.ning.com? Click Here to Search

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More

Females kay Woh Dilchasp Jumlay Jin k Matlab Kuch Aur hi.......... خواتین کے وہ دلچسپ جملے جو بولنے میں کچھ اور حقیقت میں کچھ اور ہوتے ہیں

عورت کی شخصیت کتنی پیچیدہ ہے اس کو سمجھنے کے لیے تو بڑے بڑے فلسفیوں نے ہزارہا منطقیں پیش کیں لیکن وہ بھی ان کی شخصیت کے کئی پہلوؤں سے ناواقف ہی رہے اسی طرح ان کے الفاظ بھی پیچیدہ ہوتے ہیں جن کے پیچھے کیا معنی چھپے ہوتے ہیں اس کو سمجھنے کا اصل گر تو شوہر ہی جانتا ہے لیکن پھر بھی کبھی کبھی وہ دھوکا کھا جاتا ہے۔


نہیں، میں ناراض نہیں ہوں: کسی عورت کو ناراض کردینا اتنا بڑا جرم نہیں لیکن اس کے یہ جملے ’’نہیں میں ناراض نہیں ہوں‘‘ کو غلط سمجھنا آپ کو مصبیت اور مشکل میں ڈال سکتا ہے کیونکہ دراصل ان جملوں میں ہی ناراضگی کا اظہار چھپا ہوتا ہے۔


یہ آپ کا اپنا فیصلہ ہے: اکثرو بیشتر اگر شوہر کوئی فیصلہ کرے اور وہ دوران محفل بیٹھ کر اس کا تذکرہ کردے تو اہلیہ اسے شوہر کا فیصلہ قرار دے کر فی الحال تو جان چھڑا لیتی ہے لیکن ان جملوں کے پیچھے کچھ اور ہی مطلب چھپا ہوتا ہے کیونکہ اس وقت کے بولے ہوئے جملے میں اصل پیغام یہی چھپا ہوتا ہے کہ آخری فیصلہ میرا ہی ہوگا۔


اکیلا رہنے میں زیادہ مزہ ہے: اگر آپ کی گرل فرینڈ آپ کے سامنے برملا اس بات کا اظہار کردے کہ جو لطف اکیلے زندگی گزارنے میں ہے وہ ساتھ رہنے میں نہیں تو ان جملوں کے پیچھے چھپے پیغام کو آپ آسانی سے سمجھ جائیں کہ وہ آپ سے قطعی طور پر شادی کا ارادہ نہیں رکھتی۔


کیا میں موٹی نظر آرہی ہوں: خیال رکھیئے گا کہ کہیں آپ اس بات کا جواب غلطی سے بھی ہاں میں نہ دے دیں کیونکہ وہ خاتون آپ سے حقیقت میں یہ پوچھنا چاہ رہی ہوتی ہیں کہ دیکھو کہ میرا وزن کم ہورہا ہے تو آپ کو نہ چاہتے ہوئے بھی یہی کہنا پڑتا ہے کہ آپ کافی دبلی لگ رہی ہیں۔


ہمیں یہ کرنا چاہیئے: اگر کوئی خاتون آپ سے یہ کہے کہ ہمیں مل کر یہ کام کرنا چاہیئے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ آپ کو اپنی رائے نہیں دے رہی بلکہ بتانا چاہ رہی ہے کہ ہمیں یہ کام ہر حالت میں کرنا ہے اور آپ نے اس میں صرف میرا ساتھ دینا ہے۔


  دو منٹ انتظار کرو:اگر آپ کی اہلیہ آپ سے دو منٹ انتظار کرنے کی درخواست کررہی ہیں تو جناب آپ کو اس کا مطلب آسانی سے سمجھ جانا چاہئے کہ وہ آپ کو ابھی مزید انتظار کرنے کا کہہ رہی ہیں لہٰذا آپ چپ چاپ بیٹھیں اور صرف انتظار کریں۔


مجھے بھوک نہیں ہے: اگر کوئی خاتون آپ سے اس قسم کا جملہ کہے تو اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ وہ کچھ کھانا نہیں چاہ رہی بلکہ وہ کہنا چاہتی ہے کہ اگر آپ آرڈر دیں گے تو وہ کھا لے گی۔


مجھے آپ سے بات کرنا ہے: اگر آپ کی اہلیہ یا گرل فرینڈ آپ سے یہ بات کہے تو آپ یہ نہ سمجھیں کہ وہ آپ کو کچھ بتانا چاہ رہی ہے بلکہ آپ کو سمجھ جانا چاہئے کہ وہ آپ کو اپنی لمبی چوڑی شکایت سنانے والی ہے۔


کیا آپ مجھ سے محبت کرتے ہیں: خواتین یہ جملہ اکثر اپنے خاص مقاصد کو پورا کرنے کے لیے بولتی ہیں اس لیے اگر آپ سے کبھی اس جملے کا اظہار کیا جائے تو آپ تیار ہوجائیں کہ یا تو وہ آپ کی جیب خالی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے یا پھر کوئی بات منوانا چاہتی ہے۔


دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے: کافی گفتگو کے بعد اگر خاتون یہ کہے کہ بعد میں دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ چاہ رہی ہے کہ اب اس معاملے کو ختم کرو۔


میں آپ کے لیے کتنی حیثیت رکھتی ہوں: جب کسی خاتون سے کوئی غلطی ہوجائے تو وہ اسے دور کرنے کے لیے اپنے شوہر کو جذباتی طور پر پرکہتی ہے اور کہنا چاہتی ہے کہ میں تو آپ کی خواہش کے مطابق کام کرنا چاہتی ہوں۔


یہ آدمی تو بہت اچھا لگ رہا ہے: اگر کسی محفل یا پارٹی کے دوران آپ کی اہلیہ یا گرل فرینڈ آپ کو یہ جملہ کہے تو وہ آپ کو حسد یا جلن میں مبتلا کرنا چاہتی ہے۔


پارٹی کو انجوائے کرو: اگر آپ کی اہلیہ یا گرل فرینڈ کسی محفل میں آپ کو اس طرح کی ہدایت دے تو آپ سمجھ جائیں کہ وہ آپ پر نظر رکھے ہوئے ہے اس لیے آپ ادھر ادھر دیکھنے کی بجائے صرف پارٹی انجوائے کریں۔

Link

+ Click Here To Join also Our facebook study Group.

..How to Join Subject Study Groups & Get Helping Material?..


See Your Saved Posts Timeline

Views: 351

.

+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by + ..✦ S α ɾ α K ԋ α ɳ✦ on May 16, 2015 at 11:17pm

interesting sharing 

Comment by + ..✦ S α ɾ α K ԋ α ɳ✦ on May 16, 2015 at 11:17pm

lol.... hmm thek hia kafi had tak aisa hai 

Comment by Nabila Razzaq on May 4, 2015 at 11:24am

yi lezmi dekhy

Comment by Nabila Razzaq on May 4, 2015 at 11:17am

Comment by + Afeefa Tehseen on May 1, 2015 at 1:33pm

Comment by Sadan on April 30, 2015 at 6:01pm

Well said.  

Comment by Dilawar on April 25, 2015 at 12:09pm

ACCHA GE,GIRLS ASA B KARTI HA.....
NICE SHARING......

Comment by zoya noor on April 24, 2015 at 10:13pm

© 2019   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service