We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Looking For Something at vustudents.ning.com? Click Here to Search

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More


Dear Students! Share your Assignments / GDBs / Quizzes files as you receive in your LMS, So it can be discussed/solved timely. Add Discussion

How to Add New Discussion in Study Group ? Step By Step Guide Click Here.

Life Most Important Partnership....زندگی کی اہم ترین ’پارٹنر شپ‘

لوگ بزنس پارٹنر شپ کیوں کرتے ہیں؟ کیا رات سونے کے دوران کوئی خواب آتا ہے کہ جس کی وجہ سے اگلے دن پارٹنر شپ کی پلاننگ کر لی جاتی ہے، نہیں ایسا نہیں ہے کہ ایک سمجھدار آدمی اُسی وقت پارٹنر شپ کا ارادہ کرتا ہے جب وہ سمجھتا ہے کہ وہ اکیلا دور تک اور دیر تک اپنے کاروبار کو نہیں چلا سکتا اور بہت سی ذمہ داریوں کو نہیں اُٹھا سکتا۔ درجنوں مسائل ہیں، قدم قدم پر الجھنیں ہیں، رکاوٹیں ہیں جنہیں تنہا دور نہیں کرسکتا پھر وہ اس کے حل کا منصوبہ بناتا ہے اور ایسے آدمی کو تلاش کرتا ہے جو اس کے ساتھ کاروبار میں ساتھی بنے، شراکت دار بن کر بزنس میں ہاتھ بٹائے، مشکلوں کو راستے سے ہٹانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

اب ذرا ایک منٹ رکیے اور بتایئے! کاروبار کے پارٹنر تلاش کرنے والا ایسا انسان ڈھونڈے گا جس سے اس کی کیمسٹری ملتی ہو یا اس کی خوب صورتی دیکھے گا؟ کاروبار آگے بڑھانے کی صلاحیت کو مدنظر رکھے گا یا اس کو یونیورسٹی میں ملنے والے گولڈ میڈل اور پوزیشنز کو؟ کام کے دوران اونچ نیچ کو سنبھالنے کے ہنر کو اہمیت دے گا یا اس کے چلنے، کھانے، پینے، بولنے کے انداز کو؟ ایسے ظاہری چیزوں کی بنیاد پر ایک لمبی پارٹنر شپ کرنے والے کو آپ کیا کہیں گے؟ بس بس فی الحال جواب آپ اپنی حد تک ہی رکھیں۔

اب اس مثال کو لیجئے اور زندگی کی اہم ترین پارٹنر شپ ’’شادی‘‘ کے موقع پر ہونے والے تماشوں کو دیکھئے، کیا یہ سچ نہیں کہ سکون کے لئے شادی بھی پوری زندگی کا ایک معاہدہ ہے؟ آدمی شادی کیوں کرتا ہے؟ کیا صرف اس لئے کہ اُس کے اماں ابا نے، چچا، تایا اور خاندان کے دوسرے بڑوں نے کی تھی؟ اگر اب تک آپ یہی سمجھتے رہے ہیں تو برائے کرم یہ غلط فہمی دور کرلیں۔ بات یہ ہے کہ کائنات کا پورا نظام ’’جوڑے‘‘ کے فارمولے پر چل رہا ہے۔ دیکھتے جائیے ہر جاندار میں آپ کو جوڑے مل جائیں گے۔ جانوروں کو دیکھ لیں، پرندوں کو لیجئے ایک ایک کرکے گنتے جائیے، ایک لمبی فہرست بن جائے گی۔

یہ جوڑے کا نظام اس لئے ضروری ہے کہ زندگی اکیلے گزارنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔ پرسکون انداز سے جینے کیلئے ایک ’’پارٹنر‘‘ لازمی ہے اور اس پارٹنر کے بغیر آدمی ادھورا اور نامکمل ہے۔ شادی کے بعد ہی پارٹنر شپ مکمل ہوتی ہے جناب، اور زندگی کا ساتھی بھی ایسا ہو جو دکھ سکھ میں، لمحہ لمحہ پیش آنے والے مسائل، الجھنوں میں کاندھے سے کاندھا، قدم سے قدم ملا کر چلے۔ تو جناب اب بتائیے، رشتہ تلاش کرتے وقت ہمارے معاشرے میں زندگی بھر کے لئے قائم ہونے والی پارٹنر شپ کے لئے بال، چال، شکل، قد، ڈگریاں، تنخواہ کے نام کی جو صلاحیتیں دیکھی جاتی ہیں کیا اِس سے پارٹنرشپ کامیاب رہ سکتی ہے؟

Link

+ How to Follow the New Added Discussions at Your Mail Address?

+ How to Join Subject Study Groups & Get Helping Material?

+ How to become Top Reputation, Angels, Intellectual, Featured Members & Moderators?

+ VU Students Reserves The Right to Delete Your Profile, If?


See Your Saved Posts Timeline

Views: 270

.

+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

+ Click Here To Join (Our facebook study Group)

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by Yasir ashraf on April 26, 2016 at 12:32am

thanks for sharing

Comment by вαкнтαωαя on April 25, 2016 at 2:41pm

nice 

© 2020   Created by +M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service

.