Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

We non-commercial site working hard since 2009 to facilitate learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.


***~~~!!! Mohabat e Rasool S.A.W Ka Mayar!!!~~~***



محبت اتباع و اطاعت کا دوسرا نام ہے ، اگر کوئی شخص کسی کی محبت کا دم بھرے اور اس کی باتوں کا لحاظ و خیال نہ کرے ، اس کی خواہشوں اور تمناؤوں کو پوری نہ کرے تو وہ اپنی محبت میں جھوٹا ہے ،کیونکہ کہ دنیائے محبت میں ہر محب اپنے محبوب کی ہر آوازپر لبیک اور اس کی طلب پر جان و مال کی قربانی دینے لئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے

علی بن محمد بن ابی العزالحنفی رحمہ اللہ اپنی کتاب "شرح العقیدہ الطحاویہ "میں لکھتے ہیں*:

"ان المحب یحب ما یحب محبوبہ"

"یقننا محب اپنے محبوب کی محبوب چیزوں کو محبوب رکھتا ہے "

اور امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :

تعصی الرسول وانت تظہر حبہ ــ ـ ـ ھذالعمری فی الزمان بدیع
لوکان حبک صادقا لاطعتہ ـ ـ ـ ـ ــ ـ ان المحب لمن یحب مطیع

رسول* صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کرتے ہوپھر بھی ان کی محبت کا دم بھرتے ہو ، میری زندگی کی قسم یہ زمانے میں عجیب و غریب بات ہے ، اگر تیری محبت سچی ہوتی تو تم ان کی اطاعت کرتے اس لئے کہ محب اپنے اپنے محبوب کا فرمانبردار ہوتا ہے ـ

اللہ تعالٰی نے خود ہی محبت رسول کا معیار اتباع رسول ہی قرار دیا ہے ـ

قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللّهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَاللّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
سورة آل عمران 31

ائے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کہ دیجئے !اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہوتو میری پیروی کرو، خود اللہ تعاﷲی تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہ معاف فرما دے گا ـ اور اللہ تعالٰی بخشنے والا مہران ہے "

صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے محبت کا یہی معنی سمجھا اور اس پر بھرپورعمل کیا ، وہ بخوبی
جانتے تھے کہ صرف ایمائے لفظی سے محبت کا حق ادا نہیں ہوتا بلکہ محبت کا منشا محبوب کی
تعظیم و تکریم ہے اور تعظیم اور تکریم کا منشا اتباع و اطاعت ہے
 
 
 
 
صلح حدیبیہ کے موقع پر مکہ والوں نے اپنا سفیرعروہ بن مسعود ثقفی کو بنا آپ کی خدمت میں بھیجا، اسے تاکید کی گئی کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ماننے والوں کے حالات و کوائف کا بغورمطالعہ کرنا اور پھر آکر بتانا ، سفیر مکہ نے اپنے حکومت کے حکم کی تعمیل کی اور واپسی
پر اپنا چشم دید بیان ان الفاظ میں دیا:
 
 
 
 
"خدا کی قسم میں نے بادشاہوں کا دربار دیکھا ، قیصر وکسری اور نجاشی کا دربار دیکھا ، خدا کی قسم میں نے کسی کوکسی بادشاہ کی تعظیم کرتے ہوئے اس طرح نہیں دیکھا جس طرح اصحاب محمد ، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم کرتے ہیں ـ خدا کی قسم ان کے اصحاب ان کے لعاب ودہن کو زمین پر نہیں گرنے نہیں دیتے ـ وہ کسی نہ کسی کے ہاتھ میں روک لیا جاتا ہے جسے وہ اپنے منہ اور جلد پر مل لیتے ہیں ، وہ حکم کرتے ہیں تو سب تعمیل کرنے کے لئے دوڑپڑتے ہیں ، وہ وضو کرتے ہین تو ان کے اصحاب وضو کے پانی پریون گرتے ہیں گویا لڑپڑیں گئے اور جب وہ بات کرتے ہیں تو سب خاموش ہو جاتے ہیں ، ان کی تعظیم کا یہ حال ہے کہ ان کی جانب نظراٹھا کرنہٰں دیکھتے "
بخاری

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس تعظیم وتکریم ، اتباع و اطاعت اور جان نثاری کا بیان کرنے والا ایک کافر دشمن اسلام ہے ، جو دشمنان اسلام کے سامنے بیان کر رہا ہے ، یقننا صحابہ کی محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اس سے بھی بڑھ کر تھی ، کیونکہ دشمن اپنے کسی دشمن کی حقیقت کا اعتراف بھی کرلے تو کوئی نہ کوئی گوشہ اس کی نظر سے اوجھل رہ جاتا ہے ، اس لئے ایک دشمن دشمن کی حقیقت کو دشمنی کی آنکھ سے دیکھتا ہے ـ جس میں دشمن کی پوری حقیقت سما نہٰں سکتی ، یہی انسانی فطرت ہے ، اسے کسی کو انکار نہیں ہوسکتا ـ

بہرصورت !محبت رسول کا مطلب اتباع رسول ہے لہذا جب کوئی صحیح حکم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات سے ہمیں مل جائے تو اس کو قبول کرنا ضروری ہے ، اس کی تعمیل مٰں تامل کرنا، اس کی قبولیت میں قیل وقال کرنا اور اس کی تاویل کر کے اپنی رائے مقدم کرنا ہمارے ایمان کے لئے ایک خطرہ سے کم نہیں

ہوتے ہوئے مصطفی کی گفتار ــــ ـ ـ ـ
مت دیکھ کسی کا قول و کردار

 

Views: 462

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by ╰☆Dr.Economist☆╮ on January 31, 2013 at 11:29am

Comment by + Arsh + on January 31, 2013 at 9:13am

JazakAllah

Comment by + Angel Sweet Doll(MBA) + on January 31, 2013 at 8:37am

Jazak Allah nice sharing

Comment by + Angel Sweet Doll(MBA) + on January 31, 2013 at 8:37am

Subhan allah

Comment by Jaan e Muhammad on October 8, 2012 at 8:34pm

Comment by + !!!PἇƦÎzἇἇÐ ₱ἇƦÎѠÎ₰h!!! on October 5, 2012 at 10:10am

SUBHANALLAH!!!VERY NICE !!!

Comment by +...z@ΐя @ΐß@я...+ on October 5, 2012 at 8:36am

very nice jazak allah

Comment by + !♥ A VU GROUP ♥! + on October 5, 2012 at 8:14am

nice effort Masha-Allah

Allah PAk Jaza de

Comment by + !!!PἇƦÎzἇἇÐ ₱ἇƦÎѠÎ₰h!!! on October 4, 2012 at 9:42pm

Comment by + !!!PἇƦÎzἇἇÐ ₱ἇƦÎѠÎ₰h!!! on October 4, 2012 at 3:22pm

THANXXXXXXXXXXXXXXX

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service