.... How to Find Your Subject Study Group & Join ....   .... Find Your Subject Study Group & Join ....  

We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Study Groups By Subject code Wise (Click Below on your university link & Join Your Subject Group)

[ + VU Study Groups Subject Code Wise ]  [ + COMSATS Virtual Campus Study Groups Subject Code Wise ]

Looking For Something at vustudents.ning.com? Search Here

Must read espically girls ( my first blog post ) <3

بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔
میں اس رات ہچکیاں لے کے روئی ۔سسکیاں لے کے تڑپی ، منہ پھاڑ کہ روئی اور۔۔ جب سجدے میں گئی تو دھاڑیں مار کر روئی.................... ۔۔۔
اقامت ہو چکی تھی ۔۔روبی وضو کر کہ آئی ۔۔میرے پیچھے سے کاندھے میں ہاتھ ڈالے اور میرے کان میں سر گوشی کی :
چندا ! جب سجدے میں جاؤ تو کہنا : اللہ دونوں جہانوں میں مجھے نیک شوہر عطا فرما !
( اللھم انی اسئلک زوجا صالحا فی الدنیا والا خرہ )
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کالی کلوٹی موٹی تازی عروبہ سے میری پہلی ملاقات مسجد خالد میں ہوئی ۔۔جب وہ ہنستی تھی تو بڑے بڑے سفید دانت بہت نمایاں ہوتے تھے ۔۔۔۔ہماری خوامخواہ ہی دوستی ہو گئی تھی............... ۔۔
عروبہ میرے سے خاصی بڑی تھی۔۔مگر بے تکلفی اور گھل مل جانے کی عادت اس کے مزاج کا حصہ تھی !
روبی ! آپ شادی شدہ ہو ؟ ایک دفعہ میں نے اس سے سوال کیا ۔
ہاں چندا ۔۔بہت حسین زوج سے منسلک ہوں ۔۔عروبہ نے پھر اپنے دانتوں کا درشن کروایا ۔

میری آنکھیں حیرت سے پھیلیں ۔۔روبی کے شوہر اور حسین !
ہاں ! اور جتنی محبت ان کو مجھ سے ہے ، جہاں میں شاید کسی کو کسی سے نہ ہو ۔۔۔روبی نے ایک اور دھماکا کیا ۔۔........۔
میرا بڑا سا کھلا منہ دیکھ کر روبی ہنسنے لگی ۔۔پھر بولی ۔۔چندا!تم حیرت کے سمندر میں یوں ہی غوطے لگاتی رہو گی ۔۔میں تمہیں اپنا قصہ سناتی ہوں !
میری مشکل آساں ہوئی اور میں ہمہ تن گوش ہوئی ! .......
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جب میں تیرہ برس کی ہوئی ، تو میری ماں نے میرا ہاتھ پکڑا ۔۔اور کہا :
چندا! تم جب بھی نماز پڑھو ۔۔تو ہر سجدہ میں دعا کرنا ۔۔اللھم انی اسئلک زوجا صالحا فی الدنیا والاخرہ ! ( اللہ نیک شوہر عطا فرما دنیا و آخرت میں ۔)
مجھے امی کی بات کبھی ناگوار گزرتی ۔۔کبھی سوچتی اماں کو شرم نہیں آتی ۔۔۔اور ہمیشہ بات اڑا دیا کرتی ۔۔۔چند مہینے گزرے ۔۔امی نے پوچھا
چندا ! دعا مانگتی ہو؟
میں نے کہا بھول جاتی ہوں ۔!
......
پھر میری ماں وہی کچھ کرتی جو میں تمہارے ساتھ کرتی ہوں !
نماز شروع کرتے وقت مجھے یاد دلادیتی،۔۔۔یا کبھی دوران نماز بھی کہتی ۔۔۔اللہ امی پر رحم فرمائے۔۔روبی کی آنکھوں سے اچانک موٹے موٹے ٹپک پڑے ۔۔روبی کو اماں کی یاد آئی تھی......... ۔
میں غیر ارادی طور پر اس دعا کو پڑھنے لگی ۔۔ روبی نے آنکھوں سے آنسو صاف کرتے ہوئے بات جاری رکھی....... ۔!
پھر یوں ہوا کہ میں نے چھ پرس تک یہ دعا پڑھی........... ۔۔۔
سب سے پہلے جو تبدیلی آئی
وہ یہ تھی کہ رب تعالی نے میرے دل کو یقین سے بھر دیا......... ۔۔۔کہ میرا مستقبل بلا شبہ تابناک ہوگا ۔۔۔۔۔مجھے یقین ہو چکا تھا ۔۔۔۔
اور پھر ۔........۔۔مجھے جو بھی مسئلہ ہوتا ، میں دعا سجدے میں ہی کرتی ۔۔اور اس یقین سے کرتی کہ دعا شرف قبولیت پا چکی ہے ۔۔۔
مجھے ان دعاؤ ں نے ایسا سکون عطا کیا
اور اللہ سے ایسی محبت ہو گئی کہ بیاں سے باہر ۔۔.......۔
مجھے اللہ نے غنی کر دیا !
........
میں نے ہر قدم پہ اللہ کو پکارا
اور اللہ نے مجھے ہر قدم پر اپنی رحمت کی ٹھنڈی چھاؤ ں عطا کی ۔۔۔

ایسا لگ رہا تھا روبی سراپا دل بن چکی ہے ۔۔اس کے منہ سے نہیں دل سے صدا آرہی ہے ۔۔
اور اس کے بعد
۔ ۔ اللہ نے ایک نہایت نفیس، نہایت خوبصورت کمال کی سیرت والے انسان کو میری ہمسفر بنا دیا ۔۔
روبی سانس لینے کو رکی ۔

خبیب محمد کو اللہ نے میرا ہمسفر بنا دیا ۔۔۔
مزے کی بات یہ ہے
کہ شادی کی پہلی رات ! بھی میں بہت مطمئن تھی ۔۔۔مجھے ٹھکرائے جانے کا قطعا کوئی خوف نہ تھا ....۔۔!
لوگ حیرت سے انگلیاں دباتے ہیں کہ کہاں خبیب جیسا حسین شخص اور کہاں تم !
مگر یقین جانو ۔۔۔مجھے اس بات نے ایک دن بھی پریشا ن نہیں کیا ۔۔۔
روبی مسکرا رہی تھی ۔۔۔

خبیب کہتے ہیں
کہ دنیا کا تمام حسن اور خوبصورتی تم پر ختم ہے ! تمہاری دلکشی بے مثال ہے .....۔۔!
لوگوں کے نزدیک اگر تم کالی ہو ۔۔
تو میں کہتا ہوں کہ دنیا کا سب سے خوبصورت رنگ سیا ہ ہے !
میرا منہ جو پہلے کھلا تھا ۔۔اب مذید کھل چکا تھا !
روبی ایک بار پھر ہنسی۔۔میرا منہ بند کر کے بولی !
چندا ۔۔! تم ہر سجدے میں دعائیں مانگ کہ دیکھو ۔۔۔!
دنیا و آخرت کی مسرتیں اللہ تمہارے نام کر دے گا !
میرا منہ بند ہو چکا تھا ۔۔
آنکھیں چمک اٹھیں تھیں ۔۔
چندا ! کبھی پریشانی آجائے ۔۔
یا
سراپا سکھ ملیں ۔۔
شرط ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔کہ تم دعا نہیں چھوڑو گی....... ۔۔۔
میں نے خبیب کی بے مثال محبتوں کے با وجود ۔۔
ایک سجدے میں بھی دعاؤ ں کو ترک نہیں کیا ۔۔۔ کہ مجھے آخرت میں بھی زوجا صالح چاہیے !۔۔۔اور زوج صالح انہیں کو ملے گا جن سے رحمان راضی ہو کر اپنی جنتوں کا امیں بنائے گا!
میں نے سر ہلایا ۔
اور لڑکی سنو !
اگر تم اللہ کو اپنی خوشیوں میں بھول گئی ۔۔تو آزمائیش میں پریشانی اور بےیقینی کا شکوہ نہ کرنا ۔۔
کیا مطلب روبی ۔۔؟ انسا ن تو بھو ل ہی جاتا ہے ۔۔۔انسان جو ہو ا۔۔میں نے کافی دیر بعد منہ کھولا ۔
اگر ایک سجدے میں بھول جاؤ تو اگلی دفعہ ڈبل وقت لگا کو مانگو ۔۔۔۔پھر اللہ تمہیں بھولنے ہی نہیں دے گا !
روبی آپ بھی نا آنٹی ہو ۔۔۔اچھے شوہر کا ملنا ہی پوری دنیا کا مقصد ہے کیا ۔۔۔! آنٹیاں معصوم لڑکیوں کو بس یہی سمجھاتی ہیں چوبیس گھنٹے !
میں اچانک چڑ کر بولی !

آنٹی کی بچی ! یہ آپ کے سوال کا جواب ہے جو معصوم صورت بنا کر کیا تھا ۔۔روبی آپ شادی شدہ ہو َ ؟
ہاں یا نا ! جواب تھا ۔۔۔اور آپ نے گھسا پٹا کہ آخر وہی نصیحت کر دی۔۔میں منہ بنا کر بولی ۔۔
اوہ سچ ! تم یہ بھی دعا مانگا کرو ۔۔
کہ اللہ صالح اولاد اور صالح صحبتں عطا فرمائے ! دنیا آخرت میں !
روبی ہاتھ جھاڑتی اٹھ کھڑی ہوئی ۔۔
میں نے حیرانی سے انہیں گھورا ۔۔۔تو انکشاف ہو ا ۔۔کہ ان کے سرتاج انہیں بے وقت لینے آچکے ہیں !
روبی! میں نے بچوں کی مانند اس کا دامن کھینچا!
جی چندا جان ! روبی چہکتے ہوئے بولی ۔۔(یقینا سرتاج کی آمد کی خوشی میں)
روبی ! آپ کو تو عربی آتی ہے ۔۔مگر میں عربی کی الف بے سے بھی واقف نہیں ہوں !
تو !

روبی کو جانے کی پڑی تھی!
من چاہی دعائیں کیسے مانگوں گی سجدے میں َ؟
میری بھولی چندا ! قرآن میں بے شمار دعائیں موجود ہیں !
مسنون دعائیں بے پناہ موجود ہیں !
وہ آپ کے جذبات کی ترجمانی آپ سے زیادہ کرتی ہیں!
وہ وحی الہی کا حصہ ہیں !
ان کی تاثیر پہاڑوں سے زیادہ ہے ۔۔
ان کو یاد کرو ان کو پڑھو ۔۔کاش میں تمہیں بتا سکتی کہ سجدوں میں دعائیں کیسا سرور دیتی ہیں !

روبی عبایا کے بٹن بند کرتے ہوئے پھر جذب سے بولی !
میں نے اس کے چہرے کی طرف دیکھا ! یقینا وہ محبت کیے جانے کے لائق تھی !
ان کے جانے کے بعد میں تنہا تھی ۔۔ مسجد میں قیام اللیل کے لیے رکی ہویئ تھی ۔۔
کچھ دیر میں صفیں بن گئیں ۔۔۔
اور میں نے ہاتھ باندھ لیے ۔۔
واذا سالک عبا دی عنی فانی قریب ۔۔۔۔۔۔مسجد خالد میں شیخ کی آواز گونج رہی تھی ۔۔
اور میرے بندے جب میرے بارے میں سوال کریں تو( انہیں کہو )۔۔کہ پس بے شک میں قریب ہوں ۔۔۔مجھے لگا ۔وہ بہت ہی قریب ہے ۔۔شہ رگ سے زیادہ قریب !
میں اس رات ہچکیاں لے کے روئی سسکیاں لے کے تڑپی ، منہ پھاڑ کہ روئی اور۔۔ جب سجدے میں گئی تو دھاڑیں مار کر روئی ۔۔
روبی اپنا قصہ سنا کہ گئی تھی ۔۔اور میں یہ پا کہ آئی تھی ۔۔
سکھ ہو یا دکھ ! ایک سجدے میں بھی دعائیں مت چھوڑنا ! !!
آخرت مانگو گے ، آخر ت ملے گی ۔۔دنیا مانگو گے دنیا ملے گی ۔۔دونوں مانگو گے ،،دونوں ملیں گی ۔۔ دنیا وآخر ت کی سعادتیں تمہارے قدم چومیں گی ! یہ تمہیں ہر خوف سے بے نیاز کریں گی ! تمہارے دل کو محبت و یقیں سے منور کر دیں گی ! تمہیں غنی کر دیں گی ۔۔تمہیں سیراب کر دیں گی ۔۔ماسوا اللہ سے بے نیاز کر دیں گی !
اور سنیں !
آج میں بھی یہی کہتی ہوں

۔۔کاش میں آپ کو بتا سکتی کہ سجدوں میں دعائیں کیسا سرور دیتی ہیں !
ایک دفعہ زبان سے نکلتا ہے ۔۔اللہ ! تو آنکھو ں کا سیلاب اپنے سارے بندھن توڑ کر بہ نکلتا ہے ۔۔۔جیسے محبوب کو ساری دنیا کی شکایتیں لگانے آئے ہوں ۔۔یا محبوب کا شکر ادا کرنے آئے ہوں ۔۔۔اور پھر سارے جہاں کا سکوں مل جاتا ہے !!!

Share This With Friends......


How to Find Your Subject Study Group & Join.

Find Your Subject Study Group & Join.

+ Click Here To Join also Our facebook study Group.


This Content Originally Published by a member of VU Students.

+ Prohibited Content On Site + Report a violation + Report an Issue

+ Safety Guidelines for New + Site FAQ & Rules + Safety Matters

+ Important for All Members Take a Look + Online Safety


Views: 246

See Your Saved Posts Timeline

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by + υикиσωи "S" ♥ツ on November 10, 2018 at 3:16pm

mentIOn nOt...

and

thank yOu....

: )

Comment by zohaib iftikhar on November 2, 2018 at 5:45pm

thanks for nice Blog

Comment by zohaib iftikhar on November 2, 2018 at 5:45pm

Approved

Comment by + υикиσωи "S" ♥ツ on October 9, 2018 at 11:16am

Ameen sUm Ameen hOoriyaa... JazakA||ah khiran kaseera

: )

Comment by Hooriya on October 9, 2018 at 10:09am

Allah  Pak  hm  sb ki dua  ko qabool kry ameen sumameen

Comment by + υикиσωи "S" ♥ツ on October 4, 2018 at 11:40am

Mahim kOjii moti pagli dafa hOO jaOo...:/ kahan hOo tm aj kal??

Comment by Mahim Ch on October 3, 2018 at 9:31pm

loved it

Comment by + υикиσωи "S" ♥ツ on September 26, 2018 at 6:46pm

Thank yOu bia hOneY...!!

Comment by bia honey on September 13, 2018 at 1:47pm

Mashallah sis bht achi post ki ap ny... :)

Comment by + υикиσωи "S" ♥ツ on September 2, 2018 at 12:44pm

Ameen sUma Ameen sanam

sTay blesseD..!!!

Donation

A quality education changes lives & start with you.

Forum Categorizes

Job's & Careers (Latest Jobs)

Admissions (Latest Admissons)

Scholarship (Latest Scholarships)

Internship (Latest Internships)

VU Subject Study Groups

Other Universities/Colleges/Schools Help

    ::::::::::: More Categorizes :::::::::::

Member of The Month

© 2018   Created by + M.TariK MaliC.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service