Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

Friday, March 19, 2010 at 1:16pm | Edit Note | Delete
ابو ھریرۃ رضي الله عنه سے روایت ہے " ایک شخص ساٹھ سال تک نماز پڑھتا ہے مگر اسکی ایک نماز بھی قبول نہیں ہوتی" پوچھا گیا : وہ کیسے ؟؟ انہوں نے کہا : کیونکہ نہ وہ اپنا رکوع پورا کرتاہے اور نا سجود نا قیام پورا کرتا ہے نا اس کی نماز میں خشوع ہوتا ہے حضرت عمر رضي الله عنه نے فرمایا : ایک شخص اسلام میں بوڑھا ہوگیا اور ایک رکعت بھی اسنے اللہ کے لیے مکمل نہیں پڑھی پوچھا گیا کیسے یا امیر المومنین ؟ فرمایا : اسنے نا اپنا رکوع پورا کیا اور نا سجود امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے فرمایا ایک زمانہ لوگوں پر ایسا آئے گا" لوگ نماز پڑھیں گے مگر انکی نماز نہیں ہوگی اور مجھے ڈر ہے کہ وہ زمانہ یہی زمانہ ہے" امام اگر آج کا زمانہ آکر دیکھ سکتے تو کیا کہتے ؟؟ امام غزالی رحمه الله نے فرمایا: ایک شخص سجدہ کرتا ہے اس خیال سے کہ اس سجدہ سے اللہ کا تقرب حاصل کرے گا اس اللہ کی قسم اگر اس کے اس سجدے کا گناہ تقسیم کیا جائے تو سارا بلد ھلاک کر دیا جائے پوچھا گیا وہ کیسے ؟؟ فرمایا: وہ اپنا سر اپنے اللہ کے سامنے جھکاتا ہے مگر اپنے نفس ،گناہوں، اپنی شہوات اور دنیا کی محبت میں مصروف ہوتا ہے تو یہ کیسا سجدہ ہے ؟؟؟ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری آنکھون کی ٹھنڈک نماز میں رکھی گئی ہے تو کیا کبھی آپ نے ایسی نماز پڑھی جو آپکے آنکھوں کی ٹھنڈک بنی ہو ؟؟؟کیا کبھی آپ گھر کی طرف تیزی سے پلٹے صرف دو رکعت کی ادائیگی کی نیت سے ؟؟ کیا کبھی نماز کی محبت نے آپ کو بے چین کیا ؟؟کیا کبھی آپ نماز کے لیے ترسے ؟؟کیا کبھی آپ نے رات کا بے چینی سے انتظار کیا تاکہ آپ اپنے رب کے ساتھ اکیلے نماز میں ملاقات کر سکیں ؟؟اللہ سبحانہ کا ارشاد ہے : (( ألم يأن للذين آمنوا أن تخشع قلوبهم لذكر الله )) کیا ابھی تک مومنوں کے لئے اس کا وقت نہیں آیا کہ اللہ کی یاد سے ان کے دل نرم ہوجائیں؟؟؟؟ ابن مسعود رضي الله عنه فرماتے ہیں ہمارے اسلام لانے کے چار سال بعد یہ آیت نازل ہوئیاس ایت میں اللہ سبحانہ نے ہم سے شکایت کی ہم سب بہت رویے اپنے قلۃ خشوع پر پھر ہم گھروں سے نکلتے تو ایک دوسرے کو عتاب کرتے اور کہتے کیا تم نے اللہ سبحانہ کا یہ فرمان نہیں سنا ؟؟؟(( ألم يأن للذين آمنوا أن تخشع قلوبهم لذكر الله )) کیا ابھی تک مومنوں کے لئے اس کا وقت نہیں آیا کہ اللہ کی یاد سے ان کے دل نرم ہوجائیں؟؟؟؟تو لوگ گر جاتے اور رونے لگتے اللہ کے اس عتاب پر تو کیا کبھی آپ نے یہ محسوس کیا اس آیت سے؟؟ کہ اللہ تعالی آپ سے شکوہ کر رہا ہے ؟؟ اپنی نمازوں کو ضائع ہونے سے بچائیں اپنے تمام دوستوں کو یہ میل نشر کریں اور اگر آپ پر یہ بھاری ہو تو جان لیجیئے آپ کے گناہ اس کام میں رکاوٹ ہیں

Views: 104

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Looking For Something? Search Below

Latest Activity

Hira Ali liked Mani Siddiqui's discussion Petrol Ktna Rupa kilo
1 hour ago
Mani Siddiqui posted discussions
1 hour ago
Palwashy joined + M.Tariq Malik's group
1 hour ago
+!!★彡 "Mannat"彡★✓ and Chaudhary Faizy are now friends
2 hours ago
Mani Siddiqui posted a status
"English teacher ( M.A English) Are Required.... For class 1 to class 7th Pride science school & college Location: Talagang"
2 hours ago
Palwashy joined + M.Tariq Malik's group
2 hours ago
Palwashy updated their profile
3 hours ago
Mani Siddiqui replied to Mani Siddiqui's discussion زیادہ پانی پینے سے
5 hours ago

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service