We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Looking For Something at vustudents.ning.com? Click Here to Search

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More

Taghaful...Neglecting.....تغافُل

کون اللہ کے در پر بے بسی کی تصویر بن کر جھولی پھیلاتا ہے اور کون تفاخر اور تغافُل میں اُسے یاد کرتا ہے

 پروفیسر صاحب پُر اسرار بندے تھے۔ اُن کے مزاج کی شناسائی مشکل تھی۔ میں نے لفظوں کو جوڑنا اور اس جوڑ کو پُر معنی بنانا اُن ہی سے سیکھا تھا۔ لوگوں سے ملنا جُلنا اور میل میلاپ کی حدیں طے کرنا بھی اُنہی نے سکھایا تھا۔ لوگوں کے چہروں پر مُسکراہٹ بکھیرنا اور اُن مسکراہٹوں کی طوالت کا اندازہ کرنا بھی اُن سے ہی سیکھا تھا۔ وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے رشتےتعلق اور واسطے کا فرق سمجھایا تھا۔

وہ جذباتیت، محبت اور روحانیت پر گھنٹوں گفتگو کرسکتے تھے اور اس دوران مجال ہے جو کوئی اُٹھ کر چلا جائے۔ وہ اپنے اندازِ گفتگو سے لوگوں کو باندھ کر رکھنے میں ماہرتھے۔ کوئی ایک بار اُن سے مل لے تو دوسری دفعہ خود ہی کھینچے چلے آئے گا۔ واقعی اُنہیں گفتگو میں کمال تھا۔ کیوں نہ ہو، وہ صرف زبان سے ہی نہیں آنکھوں سے اور اشاروں کناروں میں بھی اُتنا ہی مشاق تھے۔ وہ جاندار مسکراہٹ کے مالک تھے آپ جتنی بھی تنقید کرلو اُن کی مسکراہٹ میں تازگی اور آنکھوں میں شفافیت پہلے سے اور زیادہ واضع ہوجاتی تھی۔

Let your smile change the world, but don't let the world change your smile

میری روحانیت کا درس روز چلتا تھا، ہر دن کسی نئے اسرار سے روشناس کراتے، میں لوگوں کو سمجھنا اور اُن کے تاثرات کو پڑھنا سیکھ رہاتھا۔ ایک دن باتوں ہی باتوں میں اُنہوں نے اپنی ڈائری نکالی اور مجھے پاس رکھنے کا کہا۔ میں نے پڑھنے کی اجازت چاہی تو اُنہوں نے مسکرا کر ہاں کردی۔

میں اپارٹمنٹ پہنچا اور ڈائری کے ورق اُلٹنے لگا کہاچانک ایک صفحے نے میری توجہ حاصل کی۔ اُس صفحے پر کچھ یہ لکھا تھا کہ

’’مجھے سب سے زیادہ  تسکین تب ہوتی ہے جب لوگ باربار مجھ سے رابطہ کریں، اُن کی کالز اور پیغامات سے میرا میسج باکس بھر جائے اور میں تواتر سے ان سُنی  کرتا رہوں۔ لوگوں کی برداشت اور صبر کو آزمانا میرا محبوب مشغلہ ہے، اُن کو وقعت نہ دے کر مجھے عجیب سا سکون ملتا ہے، کوئی کتنا بھی ارفع کیوں نہ ہو میں جب اُس کے پیغام کا جواب نہ دوں تو کچھ لمحے بعد جو اُس کا عاجزانہ اور یاسیت بھرا لہجہ ہوتا ہے وہ میری سب سے بڑی اچیومنٹ ہوتی ہے۔ لوگوں کے جذبات اور احساسات کو بے توجہی سے روندنا، اُن کی پرواہ نہ کرنا ہی میری شادمانی کا سب سے بڑا سامان ہے۔ مجھے جب بھی کسی کو سزا یا سبق سکھانا ہو تو میں اُس کے ساتھ اس درجے تک واسطہ رکھتا ہوں کہ میرا ساتھ اُس کی ضرورت سے عادت میں بدل جائے، جب وہ لاشعوری طور پر اس میں مبتلا ہوجائے تو  میں ایکدم سے ’تغافل‘ اور بے خبری کا چہرہ دکھاتا ہوں، مجھے وہ بے بس اورلاچارانسان میری سب سے بڑی کامرانی لگتا ہے‘‘۔

The Japanese say you have three faces. The first face, you show to the world. The second face, you show to your close friends, and your family. The third face, you never show anyone. It is the truest reflection of who you are.

مجھ میں آگے پڑھنے کی ہمت نہ تھی، میں نے ڈائری بند کی اور دوسرے روز ہی اُن کے پتے پر پُہنچادی۔

’بابے کھوجنے‘ کی اس مہم کا وہ میرا آخری دن تھا۔ میں سمجھ گیا تھا کہ ہر وہ انسان ’بابا‘ ہے جس کے نزدیک خُدا کی بنائی مخلوق اور اُن کے احساسات کی حثیت اُس سے کہیں بڑھ کے ہے جو وہ کرتے ہیں

"Why are you sad??
"Because you speak to me in words and I look at you with feelings."
          ~Leo Tolstoy

لوگوں کے اعمال کا احتساب کا حق صرف اُن کے رب کی جانب ہے، جب کہ ہم کسی کو ’اگنور‘ کرکے ’غفلت برت کر‘ اور ’بے خبری‘ میں خدا کے مسکن، اُن کے دلوں کو زچ کر دیتے ہیں۔ میں یقین رکھتا ہوں اللہ ہماری عبادتوں سے کہیں زیادہ ہمارے احساسات کو دیکھتا ہے کہ کون اُس کے در پر بے بسی کی تصویر بن کر جھولی پھیلاتا ہے اور کون تفاخر اور تغافُل میں اُسے یاد کرتا ہے۔

Link

+ Click Here To Join also Our facebook study Group.

..How to Join Subject Study Groups & Get Helping Material?..


See Your Saved Posts Timeline

Views: 114

.

+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

© 2019   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service