We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Looking For Something at vustudents.ning.com? Click Here to Search

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More


Dear Students! Share your Assignments / GDBs / Quizzes files as you receive in your LMS, So it can be discussed/solved timely. Add Discussion

How to Add New Discussion in Study Group ? Step By Step Guide Click Here.

Wanna Do Something?... Do Decent.......کچھ کرنا ہے تو ڈھنگ کا کریں جناب!

کچھ ماہ قبل ایک نہایت ہی منفرد اور اپنے لحاظ سے پہلی بار کسی بیماری کو روکنے کے لئے ایسی مہم شروع کی گئی جس نے پوری دنیا سے فنڈز جمع کرنے کا نیا طریقہ متعارف کروایا، جی ہاں میں بات کررہا ہوں آئس بکٹ چیلنج کی جس میں آپ سب جانتے ہیں کہ کوئی بھی نامور یا غیر معروف شخصیت اپنے اوپر برف جیسے یخ پانی کو ڈالتے اور پھر کسی کا بھی نام لے کر اسے چیلنج کرتے اور یہ تمام ویڈیوز ایک فلاحی ادارے کی ویب سائٹ پر لوڈ کی جارہی تھیں جس کے ذریعے ملنے والا پیسا ALS  Amyotrophic lateral sclerosis) نامی بیماری سے متاثرہ لوگوں کے علاج پر لگایا جا رہا تھا۔ اس بیماری میں انسانی ذہن میں شدید ترین درد کے ساتھ ایسے بدلاوٗ پیدا ہوتے ہیں کہ جس سے موت واقع ہوجاتی ہے، اس بیماری سے آگاہی اور اس سے متاثرہ مریضوں کے لئے فنڈز جمع کرنے کا اس سے اچھا طریقہ کوئی نہ تھا اور واقعی اس آئس بکٹ چیلنج سے چلنے والی مہم کے نتیجے میں کچھ ہی دنوں میں 15 ملین ڈالر جمع کر لئے گئے اور یہ سلسلہ چلتا رہا۔

یہ تو بات ہوگئی ایک کارآمد عمل کی جس سے لوگوں میں نہایت ہی مہلک بیماری کے متعلق آگاہی پیدا ہوئی اور ساتھ ہی اس بیماری سے متاثرہ شخص کے لئے فنڈز بھی جمع کر لئے گئے۔ اب ہم بات کرتے ہیں 19 نومبر 2014 سے دنیا میں پھیل جانے والی ایک ایسے وباء کی جو کوئی بیماری تو نہ تھی لیکن بیماری جیسی ہی معلوم ہوتی ہے جی ہاں! آپ شاید سمجھ گئے ہوں گے کہ میں بات کر رہا ہوں ڈبسمیش ویڈیوز کی۔

پہلے تو اُن لوگوں کو اِس حوالے سے مختصر سا احوال بتاتا چلوں جو اس کے بارے میں نہیں جانتے۔ تو بھئی معاملہ کچھ یوں ہے کہ آپ کے اندر بچپن سے ایک اداکار، صداکار، گلوکار، فنکار، موسیقار یا پھر کوئی سے بھی آلہ کار بننے کا وہ جذبہ جو اچھی آواز یا شکل و صورت، ماڈل جیسی نہ ہونے کی بناء پر معاشرے میں کہیں چھپ سا گیا تھا وہ اب سامنے لانے کے لئے یہ ڈبس میش ویڈیو ایپلیکیشن عوام میں متعارف کروا دی گئی ہے۔

اب ہوا کیا کہ وہ لوگ جو ایک کسک لئے بیٹھے یہ سوچتے تھے کہ لالی وڈ ہو یا بالی وڈ، یہ تو بنا ہی ان لوگوں کے لئے ہے لیکن بس موقع نہیں مل پا رہا کہ یہ جائیں اور ڈائریکٹر ان کو دیکھ کے فائنل کرے!

ان کے اندر ایک انقلابی سوچ پیدا ہوگئی ہے۔ اب پیچھے گلی میں رہنے والے کٹو شاہ جی ہوں یا محلے میں کافی عرصے سے کام کرنے والی ماسی فرزانہ کی بیٹی، سب نے اپنے اپنے اینڈرائیڈ موبائلز سے وڈیو بنانا شروع کردی ہیں اور کل تک وہ زین امروہی جو ٹھیک طرح بولتے بھی نہیں تھے آج وہ گبر سنگھ بنے ہوئے ہیں۔

اور تو اور حد تو تب ہوگئی جب ایک صاحب نے صرف اور صرف فلم کے ڈائیلاگ اور ڈبسمیش ویڈیو کو منفرد اور زیادہ شئیرز اور لائیک حاصل کرنے کے لئے اپنی ہی بیوی کو تھپڑ رسید کردیا، واللہ بعد میں ان کی اہلیہ نے ان کے ساتھ کیا کیا ہوگا اس کا تو ہم اب تصور بھی نہیں کرسکتے۔

سوال یہ ہے کہ اس سوفٹ وئیرز کے موجد یعنی جرمنی کے لوگ اِس کا اُس طرح پرچار نہیں کررہے جتنا ہم کررہے ہیں؟ ہماری قوم نے تو بیڑا اٹھایا ہوا ہے تمام سوفٹ وئیرز کے بنانے والوں کا کہ وہ کچھ بھی بنائیں ہم دامے درمے قدمے اور سخنِ آپ کی چیز اتنا وائیرل کریں گے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔ اب آپ کے سامنے پیش ہے کچھ شماریات ان ممالک کے جو دنیا میں سب سے زیادہ  ویڈیوز بنا رہے ہیں۔

بھارت= %58.9
امریکہ= %13.9
پاکستان= %%3.7
برازیل= %2.6
ملایشیاء= %2.3

دنیا کے یہ وہ ٹاپ رینک ممالک ہیں جہاں کی عوام اس ڈبسمیش ویڈیوز سے بھرپور استفادہ کر رہے ہیں ۔۔۔ بھئی کیا کہنے ہیں کہیں تو ہمارا ملک اوپر کی رینکنگ میں آیا! شکر ہے، اور آنا بھی چاہئے کیونکہ الحمداللہ ہمارے پاس ٹائم کی تو کوئی کمی ہے ہی نہیں، اور جب گھر بیٹھے بیٹھائے اپنے پسند کے اداکاروں، گلوکاروں کی آواز آپ کے گلے میں آجائے تو بس پھر تو کیا ہی کہنے ہیں۔

سوال یہ ہے کہ ہم اپنی بہتری کے بارے میں کب  سوچیں گے؟ فیس بک، سوشل میڈیا اور دیگر سماجی رابطوں کی وہ ویب سائٹس جن کے ذریعے دنیا آئی ٹی انڈسٹری میں کہرام برپا کر رہی ہے اور ہم بس اپنی نمود و نمائش کی خاطر اپنی ہی ویڈیوز بنا کر اس طرح خوش ہو رہے ہیں جیسے پتا نہیں کون سی جنگ فتح کر لی ہو! ہم ہمیشہ غیر ضروری کاموں کی طرف کیوں جانے کو فوقیت دیتے ہیں؟ ہمیں وقت کی نزاکت کو سمجھنا ہوگا کیونکہ آج تک اس ملک میں رہنے والی کالی بھیڑوں نے ہی اس ملک کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے، کبھی ورلڈ فرسٹ کلاس آئی ٹی کمپنی کے روپ میں جعلی ڈگریاں فروخت کرکے تو کبھی جعلی ادویات کی خرید و فروخت میں شامل ہوکر، ہنسی مذاق اور تفریح ضرور کریں لیکن بے جا اور بے مصرف چیزوں میں اپنا وقت ضائع کرنا کہیں کی عقل مندی نہیں ہے ۔

مجھے معلوم ہے کہ میری ان باتوں سے پپو، گڈو اور کٹو شاہ جی کی بہت دل آزاری ہوئی ہوگی کیونکہ اب تو محلے میں وہ ڈبسمیش ویڈیوز کی وجہ سے شاہ رخ خان، سلمان خان اور دلیپ کمار کے نام سے مشہور ہوگئے ہیں، لیکن سچائی ہمیشہ کڑوی ہوتی ہے اور اگر ابھی یہ کڑوا گھونٹ نہیں پیا تو بعد میں یہ زہر بن جائے گا۔ لہذا پاکستان سے محبت کریں اور پاکستانیت کو فروغ دیں اور کوئی ایسا بہترین کام کر جائیں کہ دنیا بھر کا میڈیا خود آپ کی ویڈیو بنائے تاکہ آپ کا اپنا اور ملک کا نام روشن ہو سکے۔

سوفٹ وئیرز =ڈبسمیش= Dubsmash

Link

+ How to Follow the New Added Discussions at Your Mail Address?

+ How to Join Subject Study Groups & Get Helping Material?

+ How to become Top Reputation, Angels, Intellectual, Featured Members & Moderators?

+ VU Students Reserves The Right to Delete Your Profile, If?


See Your Saved Posts Timeline

Views: 187

.

+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

+ Click Here To Join (Our facebook study Group)

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by + Aqib on June 19, 2015 at 9:41am

very nice informative sharing

Comment by Frozen Sea on June 7, 2015 at 8:18am

Latest Activity

٢٣ دن updated their profile
9 minutes ago
Rana Ali replied to Rana Ali's discussion waqat
11 minutes ago
Rana Ali replied to Rana Ali's discussion waqat
13 minutes ago
waniya chaudhary updated their profile
17 minutes ago
Rana Ali liked Rana Ali's discussion waqat
23 minutes ago
Rana Ali posted discussions
24 minutes ago
Rana Ali liked Rehman's discussion A.R
42 minutes ago
Rana Ali replied to Rana Ali's discussion EDU302 Assignment NO 2 (Fall 2019) in the group EDU302 Human Development and Learning
45 minutes ago
Rana Ali replied to Rana Ali's discussion EDU201 Learning Theories Assignment No 01 Fall 2019 Solution & Discussion in the group EDU201 Learning Theories
50 minutes ago
DUA FATIMA joined + M.Tariq Malik's group
1 hour ago
Rehman updated their profile
2 hours ago
Muqaddas liked Muqaddas's profile
2 hours ago

Today Top Members 

© 2019   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service

.