We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Looking For Something at vustudents.ning.com? Click Here to Search

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More

Window 10 is Last.......بس ونڈوز 10 آخری

ونڈوز 10 کے بعد ایک نیا ورڑن پیش کرنے کی بجائے اسی ورژن کو باقاعدگی سے بہتر بنایا جاتا رہے گا فوٹو : فائل

نیویارک: دنیا بھر میں پرسنل کمپیوٹرز میں استعمال ہونے والے آپریٹنگ نظام ونڈوز کا آخری ورژن ونڈوز 10 ہوگا۔ اس بات کا اعلان مائیکروسافٹ میں ترقیاتی عمل کے شعبے کے ایگزیکٹیو جیری نکسن نے شکاگو میں ’مائیکروسافٹ اگنائٹ کانفرنس‘ کے دوران تقریر کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز پر پر عرصے سے چلنے والے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے لیے ونڈوز 10 ” آخری ورژن” ہوگا۔ مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ نکسن کا بیان اس تبدیلی کا عکاس ہے جو اس سافٹ ویئر کی تیاری کے سلسلے میں آنے والی ہے, کمپنی خود بھی پہلے ہی ایسی ہی بات کر چکی ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ وہ ونڈوز کو مستقبل میں اپ ڈیٹ کرے گی جیسے کہ ونڈوز ماضی میں بھی اپ ڈیٹ ہوتی رہی ہے۔ فرم کے مطابق ونڈوز 10 کے بعد ایک نیا ورڑن پیش کرنے کی بجائے اسی ورژن کو باقاعدگی سے بہتر بنایا جاتا رہے گا۔

ایک بیان میں مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ ’ونڈوز کو بطور ایک خدمت کے پیش کیا جائے گا جس میں نت نئی چیزیں ہوں گی اور جیسے اس کے اپ ڈیٹ جاری کیے جاتے ہیں ویسے ہی اپ ڈیٹس ہوں گے جب کہ فرم کو توقع ہے کہ ونڈوز کا مستقبل طویل عرصے پر محیط ہوگا۔ کمپنی کے مطابق ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ ونڈوز 10 کے بعد سے اس آپریٹنگ سسٹم کو کیا نام دیا جائے گا۔

مائیکروسافٹ کو اپ ڈیٹس جاری رکھنے اور نئے نمایاں اوصاف بنانے کے لیے بہت محنت کرنا ہو گی اور یہ سوال باقی رہے گا کہ تجارتی صارف کس طرح تبدیلی قبول کریں گے اور مائیکروسافٹ نئی تبدیلی کے لیے مدد کس طرح فراہم کرے گی۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ونڈوز اب رک گئی ہے اور آئندہ کبھی آگے نہیں جائے گی، بل کہ اس کے برعکس ہوگا اور ونڈوز کے اپ ڈیٹ اب جلدی جلدی جاری کیے جائیں گے۔

مائیکروسافٹ پر نگاہ رکھنے والی تجزیے کی کمپنی’گارٹنر‘ کے تحقیق پر مامور نائب صدر اسٹیو کلین ہینس کے مطابق ’ونڈوز 11 نہیں آئے گی۔‘انہوں نے کہا کہ مائیکروسافٹ نے ماضی میں ونڈوز نائن کے نام سے ارادتاً گریز کیا تھا اور ماضی کی ڈگر سے ہٹنے کے لیے ونڈوز 10 کا نام استعمال کیا تھا تاہم انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے مائیکروسافٹ اور اس کے صارفین کے لیے بہت سی مشکلات پیدا ہوئیں، ہر تیسرے سال مائیکروسافٹ کو سوچنا پڑتا تھا اور اپنا اگلا اہم آپریٹنگ سسٹم تیار کرنا پڑتا تھا۔ ڈیویلپر ایک جگہ بند ہو جاتے اور تین برس پہلے صارفین نے جو چاہا ہوتا تھا ویسا ہی کوئی ورڑن تیار ہو کر سامنے آ جاتا۔

انہوں نے کہا کہ مائیکروسافٹ کو لوگوں کو یہ یقین دلانے کے لیے کہ انھیں اس نئے ورژن کی ضرورت ہے بہت محنت کے ساتھ مارکٹینگ کرنی پڑتی اور بہت زیادہ پیسہ لگانا پڑتا۔ انھیں یہ بھی کہنا پڑتا کہ اس سے بہتر چیز پہلے کبھی تیار نہیں ہوئی۔ اسٹیو کلین ہینس نے بتایا کہ مائیکروسافٹ کو ونڈوز کے وجہ سے ملنے والی آمدن کا بہت زیادہ حصہ نئے ذاتی کمپیوٹروں (پی سیز) کی فروخت سے حاصل ہوتا تھا اور کمپنی اب جو تبدیلی لا رہی ہے اس سے آمدن متاثر نہیں ہوگی،مجموعی طور پر یہ ایک مثبت قدم ہے لیکن اس میں کچھ خطرات بھی ہیں۔

اسٹیو کلین ہینس کا کہنا ہے کہ ’مائیکروسافٹ کو اپ ڈیٹس جاری رکھنے اور نئے نمایاں اوصاف بنانے کے لیے بہت محنت کرنا ہو گی۔ اور یہ سوال باقی رہے گا کہ تجارتی صارف کس طرح تبدیلی قبول کریں گے اور مائیکروسافٹ نئی تبدیلی کے لیے مدد کس طرح فراہم کرے گی۔ تاہم انہوں یہ بھی کہا کہ ’اس کا مطلب یہ نہیں کہ ونڈوز اب رک گئی ہے اور آئندہ کبھی آگے نہیں جائے گی۔ بلکہ اس کے برعکس ہوگا اور ونڈوز کے اپ ڈیٹ اب جلدی جلدی جاری کیے جائیں گے۔

+ Click Here To Join also Our facebook study Group.

..How to Join Subject Study Groups & Get Helping Material?..


See Your Saved Posts Timeline

Views: 221

.

+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by Ur's AB's on May 21, 2015 at 3:24pm

gits lst

ful post read ln

Comment by + Ijaz on May 20, 2015 at 11:04pm
Comment by + Ijaz on May 20, 2015 at 11:03pm

Windows 10 Insider Preview (x86) - Build 10074

ye last version hy?

Today Top Members 

© 2019   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service